میجر محمد اکرم شہید (نشان حیدرؑ) کا یوم شہادت ، پاک فوج اورقوم کا خراج تحسین
شیعیت نیوزکے مطابق آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ میجر اکرم شہید نشان حیدر نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے بہادری کی نئی دستان رقم کی۔

شیعیت نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے میجر محمد اکرم شہید ( نشان حیدرؑ) کی عظیم قربانی پرخراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے میجر اکرم شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ہرمعرکے میں بہادری کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تمام شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ایک مرتبہ پھرملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، علامہ راجہ ناصرعباس
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم شہادت پر میجراکرم شہید کو وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے پربھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی دلیری سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی عظیم شہادت کو محض ایک فرد کی شہادت قرار نہیں دیا جاسکتا،علامہ امین شہیدی
شیعیت نیوزکے مطابق آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ میجر اکرم شہید نشان حیدر نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے بہادری کی نئی دستان رقم کی۔