اہم ترین خبریںپاکستان

فخرملت جعفریہ شہید عسکری رضاؒکی اہلیہ بھی انتقال کرگئیں، علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

مرحومہ کی نماز جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلاؑ انچولی سوسائٹی میں ادا کی گئی جس میں عزیز وقارب سمیت مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

شیعیت نیوز: فخر ملت جعفریہ شہید عسکری رضاؒ کی اہلیہ محترمہ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں، مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ شہدائے کربلاؑ انچولی سوسائٹی میں اداکردی گئی، مرحومہ آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسینؑ میں سپردخاک ۔

تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم شہید سید عسکری رضا ؒ کی زوجہ کراچی میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں، مرحومہ گزشتہ چند روز سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او گلگت ڈویژن کا کنونشن،برادر معین عباس صدر منتخب ، آغا راحت حسینی اورایم پی اے کاظم میثم کی شرکت

مرحومہ کی نماز جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلاؑ انچولی سوسائٹی میں ادا کی گئی جس میں عزیز وقارب سمیت مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بعد ازاں مرحومہ کو آہوں اورسسکیوں میں قبرستان وادی حسینؑ میں سپرد لحدکردیا گیا۔

واضح رہے کہ مرحومہ نے پسماندگان میں ایک صاحبزادی اور ایک صاحبزادے کو سوگوار چھوڑا ہے۔ شہید عسکری رضاؒ کو نا صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بے انتہا شہرت حاصل ہے ان کی شہادت پر نافقط پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی تاریخ کے طویل ترین دھرنے دیئے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: اس برس پاکستانی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے یا نہیں وفاقی وزیرمذہبی امور کا اہم بیان سامنے آگیا

شہید عسکری رضا کی شہادت مکتب تشیع کیلئے بیداری اور تحرک کا باعث بنی تھی ۔ شہید عسکری رضاؒ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر ملال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button