افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں 19 افراد اغوا

26 نومبر, 2020 14:42

افغانستان میں طالبان نے 19 مسافروں کو صوبہ میدان وردک سے اغوا کرلیا۔

شفقنا خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ میں میدان وردک کے نمائندے مہدی راسخ نے شفقنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے بدھ کے روز جلریز شہر کے علاقے سیاہ پیتاب میں 19 مسافروں کو زبردستی گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا۔ ابھی تک ان کی سرنوشت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی طالبان نے اس ملک میں کئی بار مسافروں کو اغوا کیا اور بعض کو تو اغوا کرنے کے بعد قتل بھی کر دیا گیا۔

4:38 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔