دنیامقبوضہ فلسطین

جوبائیڈن کا اسرائیل کے انتہائی وفادار شخص کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ایک یہودی سفارت کار اور اسرائیل کے انتہائی وفادار شخص انٹونی بلینکن کو نیا وزیر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی  نیوز ویب سائٹ ‘واللا’ کے مطابق انٹونی بلینکن مذہبی اعتبار سے ایک یہودی ہے اور وہ اسرائیل کا بہت زیادہ حامی اور خیرخواہ ہے تاہم وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا بھی پرزور حامی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق جوبائیڈن نے سفارت کار بلینکن کو اپنی انتظامیہ میں وزارت خارجہ کا عہدہ سونپ کر ٹرمپ کے دور میں امریکا اور اسرائیل اور عالمی سطح پر تعلقات پرمنفی اثرات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

عبرانی ویب سائٹ کے مطابق بلینکن ماضی میں وائٹ ہائوس میں قومی سلامتی کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیاگیا تھا۔

اٹھاون سالہ انٹونی بلینکن ایران کےساتھ جوہری معاہدے کے حامی ہیں۔ ان کا شمار ان امریکیوں میں ہوتا ہے جو ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر تہران سے مذاکرات میں شامل رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button