اہم ترین خبریںپاکستان

امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے پر ڈی پی او میانوالی لاہور ہائیکورٹ طلب

پولیس نے امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں۔ پولیس کی کارروائی کیخلاف ڈی پی او کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

شیعیت نیوز: امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے پر ڈی پی او میانو الی ہائیکورٹ طلب ۔لاہور ہائیکورٹ میں ڈی پی او میانوالی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت۔ عدالت نے ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے سید محمد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر!، ایم ڈبلیوایم کے دو اراکین جی بی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ، نوٹیفکیشن جاری

درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے امام بارگاہ کی تزئین و آرائش شروع کی۔ پولیس نے امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں۔ پولیس کی کارروائی کیخلاف ڈی پی او کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ہمارا باپ نہیں ہے کہ جو وہ کہیں ہمیں کرنا ہے، تجزیہ کار زید حامدنے آئینہ دکھادیا

عدالت نے اس کی درخواست داد رسی کیلئے ڈی پی او میانوالی کو بھجوا دی۔ عدالت نے ڈی پی او کو قانون کے مطابق زیرالتواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے 15 اکتوبر کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت ڈی پی او میانوالی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈی پی او میانوالی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button