میرپورخاص میں پولیس مقابلہ ،کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد وقاص احمد ملک ہلاک 2 ساتھی فرار
شیعیت نیوز: میرپورخاص میں پولیس مقابلہ، کالعدم ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشت گرد وقاص احمد ملک واصل جہنم، ایک پولیس اہلکاربھی شہید، دوسرا شدید زخمی، دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز تھانہ مہران ضلع میرپور خاص کی پولیس موبائل جوکہ معمول کے گشت پر تھی ، دوران گشت نزد مہاجر کالونی چوک پر جب پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کپرو ناکہ چوک کی جانب سے آتے ہوئے دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا گیا ، موڑ سائیکل سواروں کے نا رکنے پر ان کا پیچھا کیا گیا جو کہ کالونی گراؤنڈ کے گیٹ پر موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگنے لگے ، بھاگتے مشکوک افراد کا پیچھا کرتے ہوئے جب انہیں رکنے کا کہا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں موبائل ڈرائیور اہلکار بنام میر محمد ناریجو فوری طور پر گولی لگنے سے زمین پر گر گیا جبکہ دوسری گولی اے ایس آئی محمد علی شاہ کو لگی۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کےبیان کو مستردکرتےہیں،انتشارپرمبنی کسی قانون سازی کو قبول نہیں کریںگے، رہنما شیعہ علماکونسل
پولیس کی جوابی فائرنگ سےکالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کاخطرناک دہشت گرد وقاص احمد ملک ہلاک ہوگیا ، جبکہ دو نامعلوم دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے تھامس آباد کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،بعد ازاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے پولیس موبائل ڈرائیور میر محمد حیدرآباد سول ہسپتال لے جاتے ہوئے شہید ہوگئے ، تاہم زخمی اے ایس آئی محمد علی شاہ اب خطرے سے باہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا، سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اہل تشیع مسلک کی مسجد شہید
ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ، جس کے بعد زخمی اے ایس آئی کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن میں کار سرکار میں مداخلت اور دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ،واضع رہے کہ ہلاک اور مفرور ملزمان کا تعلق سعودی نواز کالعدم ملک دشمن تنظیم سپاہ صحابہ سے ہے۔







