پرویز الہیٰ کےبیان کو مستردکرتےہیں،انتشارپرمبنی کسی قانون سازی کو قبول نہیں کریںگے، رہنما شیعہ علماکونسل
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے متنازع بنیاد اسلام بل کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہماری قیادت اعلان کر چکی ہے کہ ہم انتشار پر مبنی کسی بھی قسم کی قانون سازی کو تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب حکومت اور ریاستی اداروں نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے کہ کسی مسلک کے عقیدے کو کسی دوسرے پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن اس یقین دہانی کے باوجود کچھ عناصر متنازع بل کو آگے بڑھانے کے دعوے کر رہے ہیں اور وہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے ذریعے مصنوعی دباو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا، سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اہل تشیع مسلک کی مسجد شہید
لاہور میں صوبائی مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چودھری پرویزالٰہی فرقہ واریت کی سرپرستی کا شکار ہو رہے ہیں اور کسی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، چودھری صاحبان سے رواں سال جولائی میں ہونیوالی ملاقات میں متنازع بل پر اپنے تحفظات پر واضح کیا تھا کہ وہ فرقہ وارانہ مسائل میں الجھ کر اپنی سیاسی زندگی کو ختم کرنے کیساتھ کالعدم دہشتگرد فرقہ وارنہ گروہ کی سرپرستی کے تاثر سے ملکی سلامتی کیساتھ کھیل رہے ہیں اور خود اپنی اتحادی حکومت کیلئے بھی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خفیہ ملاقات کا راز فاش ہوگیا
انہوں نے مزید کہا کہ متنازع بنیاد اسلام بل قبول نہیں کریں گے، اس کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں گے، کسی کے عقیدے کو خود پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، چاہے اس کی کتنی بھی بھاری قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے۔







