اہم ترین خبریںپاکستان

سرگودھا، سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اہل تشیع مسلک کی مسجد شہید

موثرشیعہ شخصیت سید انتخاب علی شیرازی کی کوششوں سے ایف آئی آر کا اندراج چند حملہ آور گرفتار۔

شیعیت نیوز: عمران خان کی ریاست مدینہ میں شیعہ مکتب فکر کی مساجد وامام بارگاہوں پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے۔ تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا کے ساتھ موضع سنگوراکہ میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے وہابی دہشت گردوں نے اہل تشیع کی مسجدکو تباہ کردیا۔ موثرشیعہ شخصیت سید انتخاب علی شیرازی کی کوششوں سے ایف آئی آر کا اندراج چند حملہ آور گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق سعودی نواز کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے پنجاب کے ضلع سرگودھا کہ موضع سنگوراکہ میں شیعہ مکتب فکر کی ایک مسجد کو رات کی تاریکی میں توڑ ڈالا ،مسجد کی تمام در ودیوار ، وضو خانہ تباہ کرڈالا ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خفیہ ملاقات کا راز فاش ہوگیا

ذرائع کے مطابق علاقہ مومنین میں اس سانحے کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، علاقے کے موثر شیعہ رہنما سید انتخاب علی شیرازی نے پولیس انتظامیہ سے رابطہ کرکے واقعے کی ایف آئی آر درج کروادی ہے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے فوری کاروائی کرکے چند مبینہ حملہ آور تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ، واضح رہے کہ اس سے پہلے رمضان المبارک میں بھی تکفیری عناصر اسی مسجد میں اہل تشیع کو نماز پڑھنے سے روکتے رہے اور شیعہ مسلمانوں سے مکمل سوشل بائیکاٹ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آخری لاپتہ عزادارکی بازیابی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز

ملت جعفریہ سوال کرتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ان خاص شرپسند عناصر کو کوئی لگام دینے والا بھی ہے کہ نہیں؟ کیا عمران خان کی یہی ریاستِ مدینہ ہے جس میں غریب کی عزت محفوظ نہیں اور نا ہی عبادت گاہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button