اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار، متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کے خلاف شرمناک اقدامات کا آغاز

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 10 ملکوں کے شہریوں کیلئے وزٹ ویزے بند کردئیے ہیں، ان میں پاکستان ،ترکی،ایران، یمن، شام، عراق، صومالیہ، لیبیا، کینیا اور افغانستان شامل ہیں، یو اے ای نے تمام ائیر لائنز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لئے لگائی گئی ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستان کےغیرت مند وزیر اعظم عمران خان کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سعودی، اماراتی اور امریکی مطالبےسے انکار کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانیوں کے خلاف شرمناک اقدامات کا آغاز کردیاہے۔ یواے ای حکومت نے دبئی ، ابوظہبی، شارجہ ، العین اور دیگر ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں پر زمین تنگ کرنا شروع کردی ۔ تازہ ترین احکامات میں پاکستانی شہریوں کیلئے یواے ای کے وزٹ ویزےاور داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت دس ممالک کے لئے وزٹ ویزوں پر عملی طور پر پابندی لگادی ہے، بظاہر اس کی وجہ بڑھتے کرونا کیسز پر پابندی بتایا گیا ہے، تاہم ہندوستان جو دنیا میں کرونا کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، اس کا نام پابندی والی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سکیورٹی اداروں کا برادر پڑوسی اسلامی ملک ایران کی سرزمین کے تحفظ کی خاطر بڑا اقدام

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 10 ملکوں کے شہریوں کیلئے وزٹ ویزے بند کردئیے ہیں، ان میں پاکستان ،ترکی،ایران، یمن، شام، عراق، صومالیہ، لیبیا، کینیا اور افغانستان شامل ہیں، یو اے ای نے تمام ائیر لائنز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لئے لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب ابوظہبی کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز آئندہ برس سے کرے گی۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ تل ابیب کے لیے پروازوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر امارات میں مقیم ایک پاکستانی شہری کا آڈیو پیغام وائرل ہوا ہے جس میں اس نے انکشاف کیاہے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو تاریخ کے بدترین تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارےپاکستانیوں کے ساتھ نسلی امتیاز برت رہے ہیں گاڑیوں کو روک روک کر پاکستانیوں کو اتار کر گھنٹوں قطاریں بناواکرکھڑا رکھا جارہاہے اور انہیں فوری طور پر امارات سے نکل جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک نے سادہ لوح مسلمانوں کو ماموں بنادیا، ناموس رسالت ؐ کی آڑ میں بڑا مقصد پورا کرلیا

آڈیو پیغام میں مزید کہاگیا ہے کہ یو اے ای کی پولیس پاکستانی شہریوں کی جانب سے ان متعصبانہ رویے پر احتجاج پر انہیں وزیر اعظم عمران خان سے پوچھو کا طعنہ دیتے ہیں۔یہاں یہ بات بھی زہن نشین رہے کہ یو اے کی حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد سے تاحال امارات میں مقیم پاکستانیوں کے خلاف منظم کاروائیاں شروع کررکھی ہیں پہلے مرحلے میں پاکستانی شیعہ شہریوں کو جبری طورپر لاپتہ کیا گیا جن کی تعداد 200 کے قریب ہے، بعد ازاں اس کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر عام پاکستانی تاجروں اور ملازمین کی گرفتاریوں کا آغاز بھی کردیا گیا ۔

خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ یو اے ای میں گرفتاران تمام پاکستانیوں کا مال ودولت ضبط کرکے انہیں ملک بدر کردیاجائے گا، یو اے ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی شہری سالانہ اربوں روپے ذر مبادلہ وطن عزیز منتقل کرتے ہیں جس سے ملکی معیشت کو سہارا ملتا ہے اتنی بڑی  تعداد میں پاکستانی شہریوں کی جائیداد کی ضبطگی اور ان کی ملک بدری سے پاکستانی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہوچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل مخالف شامی وزیرخارجہ ولید المعلم کا انتقال، مجلس وحدت مسلمین کےوفدکی شامی سفیر سے ملاقات اور اظہار تعزیت

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ انٹرویوز میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ اور بعض دیگر دوست ممالک ہمیں مسلسل اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے غاصب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے ۔

ٹرمپ کی سینچری ڈیل اور قدس شریف کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کا سلسلہ جاری ہےاوراب حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے واضح اور دو ٹوک موقف کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانیوں شہریوں پر اپنی زمین کو تنگ کرنا شروع کردیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button