ایران

ایران اور عراق کی فضائیہ کے سربراہان کی ملاقات، دہشتگردی کے خاتمے کا عزم

شیعیت نیوز : تہران میں ایران اور عراقی فضائیہ کے سربراہان نے باہمی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق کا ایک اعلی فوجی وفد ایران کے دورے پر ہے جہاں دارالحکومت تہران میں ایران کی فضائیہ اور عراقی فضائيہ کے سربراہان نے باہمی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکی ذرائع ابلاغ ہالی ووڈ طرز کے سیناریو سے دھوکے نہ کھائیں،سعید خطیب زادہ

اطلاعات کے مطابق عراقی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل شہاب جاہد علی اور ایرانی فضائیہ کے سربراہ عزیز نصیر زادہ نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقہ کار اور علاقائی سطح پر باہمی تعلقات کو بڑھانے کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

ایران اور عراق کی فضائیہ کے سربراہان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور خطے کو درپیش چیلنجوں خطرات کا مقابلہ کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button