مشرق وسطی

فلائی دبئی کی پرواز اسرائيلی سیاحوں کو لیکر دبئی پہنچ گئی

دبئی کی ایک ایئرلائن کی پہلی پرواز اسرائیلی سیاحوں کو لےکردبئی پہنچ گئي ہے۔ متحدہ عرب امرات کو دوسرا اسرائیل بنانے کی کوشش جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی کی ایک ایئرلائن کی پہلی پرواز اسرائیلی سیاحوں کو لےکردبئی پہنچ گئي ہے۔ متحدہ عرب امرات کو دوسرا اسرائیل بنانے کی کوشش جاری ہے۔ فلائی دبئی نے ایک بوئنگ 737 طیارے کو سیاحوں کو لانے کے لیے تل ابیب ائیر پورٹ روانہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ فلائی دبئی نے دبئی اور تل ابیب کے درمیان 26 نومبر سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم اتوار کو چلائی جانے والی پرواز کو بغیر کسی وضاحت کے سیاحوں کے لیے کمرشل چارٹرڈ پرواز قرار دیا گیا۔ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق فلائی دبئی اس روٹ پر ہفتہ وار 14 پروازیں چلائے گی۔ اس پیشرفت کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے ٹرانسپورٹ معاہدہ کے بعد کیا گیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق امارات کے بادشاہ ، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر متحدہ عرب امارات کو دوسرا اسرائیل بنانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے اسرائيل کی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیوں دوچنداں ہوجائیں گی اور اسے اسلامی ممالک میں مزید عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں بہترین مقام مل کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button