یمنی فورسز کی بڑی کامیابی، چار اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا

07 نومبر, 2020 15:58

یمنی ذرائع نے سعودی اتحاد کے خلاف فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی ایک بڑی کامیابی کی خبردی ہے۔

یمن کی عوامی فورسز سے وابستہ ذرائع نے صوبہ مارب میں فوج اور عوامی رضاکار دستوں کی ایک بڑی کامیابی کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ مارب کے علاقے "مدغل الجدعان” ميں یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کی حامی فورسز کے خلاف 72 گھنٹے تک جاری رہنے والے ایک آپریشن کے دوران ” الجوہ” نامی ایک قصبے کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ الجوہ کی آزادی کے بعد اس علاقے میں فوجی اہمیت کے حامل چار دیگر مقامات پر بھی یمن کے عوامی دستوں نے کنٹرول حاصل کرلیا۔

یمن کے فوجی ذرائع کے کا کہنا ہے کہ اس کاروائی کے نتیجے میں سعودی نواز منصور ہادی کے فوجیوں کی سپلائی لائن منقطع ہو گئی ہے اور اس علاقے میں واقع ایک اہم فوجی اڈہ "ماس” مکمل طور سے فوج کنٹرول میں آگیا ہے۔

یمن کی عوامی فورسز نے "ماس” فوجی بیس پر موجود سعودی عرب کے توپخانے اور میزائل لانچر سمیت بھاری ہتھیار بھی اپنے قبضے میں لے لئے ہيں۔

7:01 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔