اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداران حسینیؑ کے خلاف برسرپیکارمسلم لیگ ن اور پی پی پی کی قیادت گلگت بلتستان میں مذہبی کارڈ استعمال کرنے پر مجبور

ایک مرتبہ پھر افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پاکستانی فوج کی دل سے قدر کرتے ہیں لیکن ان کی جگہ ہمارے دلوں اور سرحدوں پر ہے، فوج کی جگہ پولنگ اسٹیشن میں نہیں ہے

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے بعد اب مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان پہنچ گئی ہیں ۔ پہلے بلاول اور اب مریم نواز گلگت بلتستان کے انتخابی جلسوں میں سادہ لوح اہلیان گلگت بلتستان کو بے وقوف بنانے اور ان کے مذہبی جذبات سے کھیلتے ہوئے مذہبی نعروں اور دعدوں کا سہارا لینے پر مجبور نظر آرہے ہیں ۔

سندھ اور پنجاب میں عزاداران امام حسینؑ پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والی، زکر نواسہ رسول ؐ پر پابندیاں لگانے والی، عزاداران حسینیؑ پر مقدمات درج کرکے انہیں جیلوں میں ڈالنے والی مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت انتخابی جلسوں میں نعرہ حیدری لگا لگاکر عوام کی ہمدردیاں وصول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ مریم نواز نے نعرہ حیدری کے جواب میں کہاکہ سکردو کے غیورعوام شیر خدا حضرت علیؑ کے نام کی جو اتنی مالا جپتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ حیدرؑ والی بہادری ان میں بھی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تم جس شیرخداعلیؑ کا نعرہ لگا رہے ہو محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف بھی ان ہی کی ماننے والی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: صوفیائے کرام اور بزرگان دین کے مزارات کی بندش، شیعہ علماءواکابرین کی وفاقی وزیر شہریار آفریدی سے ملاقات

ایک مرتبہ پھر افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پاکستانی فوج کی دل سے قدر کرتے ہیں لیکن ان کی جگہ ہمارے دلوں اور سرحدوں پر ہے، فوج کی جگہ پولنگ اسٹیشن میں نہیں ہے۔(ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے یا بنانے کا اختیار کسی ادارے یا چند افراد کو نہیں بلکہ اس کا اختیار صرف عوام کو ہے، ہم ظلم اور ووٹ چوروں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، اگر گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو تماشہ پوری دنیا دیکھے گی، جو چوری ہونا تھی ہو گئی اب اس کے بعد عوام اجازت نہیں دیں گے، اگر عوام دیکھیں کہ ووٹ چوری ہو رہا ہےتو ان کرداروں کو بے نقاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کافرکافرکے جواب میں بھائی بھائی کے موثربیانیے کی ترویج ہونی چاہیے،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز 7 روز تک گلگت بلتستان میں قیام کریں گی، وہ گلگت بلتستان کے علاقوں گمبہ کے علاوہ غواڑی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ نواز مریم نواز جمعے کو اسکردو شہر میں مسلم لیگ نواز کے جلسے سے خطاب کریں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button