اہم ترین خبریںپاکستان

صوفیائے کرام اور بزرگان دین کے مزارات کی بندش، شیعہ علماءواکابرین کی وفاقی وزیر شہریار آفریدی سے ملاقات

شیعہ علمائے کرام و سیاسی شخصیات نے وفاقی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی سے پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری، ایم پی اے سید اقبال میاں، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، وحدت کونسل کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، نسیم عباس، ظہیر عباس اور کٹو خان نے ملاقات کی۔

شیعیت نیوز: کوہاٹ میں صوفیائے کرام اوربزرگان دین کے مزارات کی بلاجواز بندش اور زائرین پر پابندیوں کے خلاف ایک ماہ سے جاری احتجاجی دھرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کی شیعہ علمائے کرام اور اکابرین سے اہم ملاقات ، مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی۔

یہ بھی پڑھیں: کافرکافرکے جواب میں بھائی بھائی کے موثربیانیے کی ترویج ہونی چاہیے،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری

تفصیلات کے مطابق میر سید انور شاہ کے مزار کو کھلوانے اور اس حوالے سے گذشتہ ماہ سے کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ میں جاری احتجاجی دھرنے کے حوالے سے شیعہ علمائے کرام و سیاسی شخصیات نے وفاقی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی سے پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری، ایم پی اے سید اقبال میاں، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، وحدت کونسل کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، نسیم عباس، ظہیر عباس اور کٹو خان نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: دشمنوں کو شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہندس کے قد کے برابر انتقام کا منتظر رہنا چاہیے: جنرل باقری

اس موقع پر تفصیلی طور پر متعلقہ امور زیر بحث آئے اور مشاورت کی گئی۔ شہریار آفریدی نے شیعہ علمائے کرام اور اکابرین کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں متعلقہ حکام سے اس معاملے پر فوری رابطہ کرکے شکایت کے ازالے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button