مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس پر اسرائیلی فوجیوں کا دھاوا، متعدد زخمی 3 گرفتار

غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردوں (فوجیوں) نے اتوار کے روز بیت المقدس پر دھاوا بولا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردوں (فوجیوں) نے اتوار کے روز بیت المقدس پر حملہ کیا جس کے دوران کئی فلسطینی زخمی ہوگئے اور 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسرائیل کی فوج مختلف حیلے بہانوں سے قدس پر یلغار کر کے فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرتی ہے۔

فلسطینی چینل القدس اسکوائر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ صیہونی دہشتگردوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 169 فلسطینیوں کو گرفتار اور فلسطینیوں کے 21 گھروں کو مسمار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button