عراق

عراق: داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی، 4 ٹھکانے تباہ

عراق کی فوج نے اپنے متعدد آپریشنز کے دوران تکفیری و دہشتگرد ٹولے داعش کے کئی اڈوں کو تباہ کر دیا۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج نے صوبہ کرکوک کے داقوق علاقے میں داعش دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے داعش کے 4 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگردوں کے یہ ٹھکانے دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کے حامل تھے۔

عراقی سیکورٹی ذرائع نے خبر دی ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے حمرین پہاڑی سلسلے میں واقع الرشاد نامی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔

ادھر عراق کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیر یحیی رسول نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین میں گیارہ عناصر پر مشتمل دہشت گردوں کے ایک ٹولے کو ہلاک کر دیا گیا۔

عراق میں داعش کی باضابطہ شکست کے باوجود بھی بعض علاقوں میں اس کے باقیات موجود ہیں اور وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button