اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر عبدالکریم کرد واصل جہنم

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب کمانڈر عبدالکریم کرد کو اس کے 4 انتہائی خطرناک ساتھیوں سمیت واصل جہنم کردیا۔

شیعیت نیوز: بلوچستان کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی کی کاروائی سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر عبدالکریم کرد 4ساتھیوں سمیت ہلاک ۔دہشتگرد عبدالکریم بلوچستان میں شیعہ ہزارہ قوم اور سکیورٹی فورسز پر ہونے والے 11 بڑے دہشتگردانہ حملوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی کے انتہائی مطلوب کمانڈر عبدالکریم کرد کو اس کے 4 انتہائی خطرناک ساتھیوں سمیت واصل جہنم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کا سیرت کمیٹی کے جعلی نام سے سجاول میں جلوس میلاد النبیؐ پر پابندی کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ماراجانے والا لشکر جھنگوی کا کمانڈر عبدالکریم کرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔جس کے سر پر20 لاکھ روپے کا انعام بھی مقرر تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقے دشت میں کی جانے والی یہ کاروائی انٹیلیجنس بنیادوں پر عمل میں آئی، لشکر جھنگوی کا ہلاک کمانڈر عبدالکریم کرد بلوچستان میں ہونے والے شیعہ ہزارہ برادری سمیت سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے  11بڑے دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا سادات کےخلاف توہین آمیز زبان کا استعمال ،کروڑوں سادات عظام کی دل آزاری

واضح رہے کہ عبدالکریم کرد لشکر جھنگوی بلوچستان کے سابق مقتول کمانڈر عثمان سیف اللہ کرد کا جانشین بھی قرار دیا جاتا تھا جسے فروری 2015 میں سکیورٹی اہلکاروں نے ایک آپریشن کے دوران واصل جہنم کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button