ملتان، 21 صفر کا جلوس احتجاج میں تبدیل، مومنین کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنےکا اعلان

شیعیت نیوز : ملتان میں نکلنے والا 21 صفر کا جلوس عزا بے گناہ مومنین کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج میں تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل اربعین امام حسینؑ کے انتظامات کرنے کے جرم میں 6عزاداروں کو پولیس نے بلاجواز گرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد احتجاج کیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے رہائی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا لیکن تاحال ان افراد کی رہائی ممکن نہ ہو سکی۔
یہ خبر بھی پڑھیں نواسہ رسول امام حسینؑ کا جلوس عزا کیوں نکالا؟ یزیدی کارندوں نے ملک بھر میں ایف آئی آر کا اندراج شروع کردیا
21 صفر کے جلوس کے منتظمین نے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے چوک شاہ عباس پر جلوس کو احتجاج میں تبدیل کر دیا اور مومنین کی رہائی تک احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل اربعین واک کی پلاننگ کرنے کے جرم میں آدھی رات کو گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے 6 عزاداروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔