اہم ترین خبریںپاکستان

نواسہ رسول امام حسینؑ کا جلوس عزا کیوں نکالا؟ یزیدی کارندوں نے ملک بھر میں ایف آئی آر کا اندراج شروع کردیا

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا جلوس عزا نکالنا جرم بن گیا، ملک بھر میں جلوس نواسہ رسول نکالنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لبادے میں چھپےیزیدی کارندوں نے مومنین پر ایف آئی آر کا اندراج شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تاریخی اربعین حسینی سے خائف ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں نے جلوس نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ نکالنے پر ملک بھر میںعزاداروں کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

شیعیت نیوز کےذرائع کے مطابق اب تک بہاول نگر، ملتان، جامشورو، حیدرآباد، جیکب آباد، سرگودھا، خوشاب، لیہ، اسلام آباد، ڈی جی خان، کوٹ ڈی جی اور خیرپور میں عزاداروں کے خلاف درجنوں ایف آئی آر کاٹی جاچکی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں جلوس اربعین امام حسین ؑ2020 میں عزاداروں کی شرکت، پاکستان کی73 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

حکومت اور ریاستی اداروں کے ذمہ دار بتائیں کہ کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلمانوں کے رسول حضرت محمد ﷺ کے نواسے امام حسینؑ کا نام لینااور ان کے چہلم کا جلوس نکالناجرم ہے؟

ریاستی اداروں میں موجود یہ کالی بھیڑیں اس وقت مجرمانہ خاموش تھیں جب پورے ملک میں بیرونی فنڈڈ تکفیری دہشتگرد ریلیاں نکال کر وطن عزیز میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازشوں میں مصروف تھےلیکن نواسہ رسول کے چہلم کا جلوس نکالنے والے پر امن عزاداروں پر ایف آئی آر کے اندراج میں ان کی پھرتیاں قابل دید ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ ان غیر آئینی اور بنیادی شہری حقوق سے متصادم بے بنیاد مقدمات کے اندراج کا فوری نوٹس لیں اور ریاستی اداروں میں موجود ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں جو وطن عزیز کے مفادات کے خلاف محب وطن شہریوں پر مقدمات بنا کر امریکہ اور سعودی عرب کو خوش کرنے کی کوششوں میںمصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button