ایران

ایرانی سرحدوں کے قریب دہشت گردوں کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم بعض افراد اور حکومتوں کو ایران کی سرحدوں کے قریب دہشت گردوں کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم بعض افراد اور حکومتوں کو ایران کی سرحدوں کے قریب دہشت گردوں کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدر حسن روحانی نے آج کابینہ کے اجلاس میں قرہ باغ خطے میں ہونے والے تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شام، لبنان اور عراق میں کئی سال کوشش کی اور شہید سلیمانی نے بھی جدوجہد کی تا کہ دہشت گردوں کو ایران کی حدود تک پہنچنے سے روکا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بعض حکومتوں اور لوگوں کو ایران کی سرحدوں کے قریب دہشت گردوں کو لانے کی اجازت نہیں دیں گے، یہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔

روحانی نے تاکید کی کہ جن لوگوں نے جنگ کی آگ پر پٹرول ڈالا ہے انہیں محتاط رہنا چاہئے تاکہ یہ جنگ علاقائی جنگ میں تبدیل نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button