لبنان

حزب اللہ لبنان کی جوابی کاروائی کا خوف، اسرائیلی فوجیں سرحد پر ہائی الرٹ

حزب اللہ لبنان کی جوابی کاروائی کے خوف سے اسرائیلی فوجیوں کو شمالی سرحد پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ایک اخبار کے نامہ نگار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ لبنان سے لگنے والی سرحد پر فوجیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی کاروائی کے خوف سے 70 دنوں سے فوجیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار معاریو کے نامہ نگار طال لو رام نے شمالی سرحدوں پر فوجیوں کے ہائی الرٹ کی رپورٹ دی ہے اور کہا ہے کہ عید غفران کے موقع پر حزب اللہ کی کاروائی کے خوف سے فوجیوں کا ہائی الرٹ 70 دنوں سے جاری ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

اس رپورٹ میں طال لو رام نے دعوی کیا کہ فوجیوں کی کامیابیوں سے پتہ چلتا ہے کہ حزب اللہ ایک کاروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button