عراق

چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر عراق کی جانب سے ہر ملک سے ۱۵۰۰ زائرین کو عراق آنے کی اجازت

عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے چہلم سید الشہداء علیہ السلام کے موقع پر ہر ملک سے پندرہ سو زائرین کو عراق آنے کی اجازت دے دی ہے۔

نیوز رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے کہا: ہر ملک سے پندرہ سو زائرین زیارت اربعین کے لیے عراق آسکتے ہیں۔

عراقی وزیراعظم کے ترجمان احمد ملا طلال نے ٹوئیٹر کے اپنے پیج پر لکھا ہے: وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے ہر ملک سے زیارت اربعین کے مشتاق 15سو زائرین کو عراق آنے کی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا:یہ زائرین صرف بذریعہ ہوائی جہاز عراق میں داخل ہو سکیں گے اور ہر ملک کو اپنے شہریوں کی حفظان صحت کے اصولوں کے متعلق آگاہی دینا ہوگی۔

یاد رہے کہ حکومت عراق نے اس سے پہلے چہلم سید الشہداء علیہ السلام کے موقع پر کرونا وائرس کی وجہ سے غیرملکی زائرین کا عراق میں داخلہ ممنوع قرار دیا ہوا تھا۔اور عراق اور اس کے ہمسایہ ممالک میں اب بھی کرونا وائرس کی وجہ سے سخت حفاظتی تدابیر کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button