مقبوضہ فلسطین

واشنگٹن میں امارات، بحرین اور اسرائیل معاہدہ، عرب لیگ کی موت کا دن ہے: فلسطینی وزیر اعظم

فلسطینی وزير اعظم محمد اشتیہ نے واشنگٹن میں آج امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر دستخط کے دن کو عرب لیگ کی موت کا دن اور عرب تاریخ کا سیاہ دن قراردیا ہے۔

القدس العربی کے مطابق فلسطین کے وزير اعظم محمد اشتیہ نے واشنگٹن میں آج امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر دستخط کے دن کو عرب لیگ کی موت کا دن اور عرب تاریخ کا سیاہ دن قراردیا ہے۔

فلسطینی وزير اعظم نے کہا کہ عالمی کلینڈر میں اس دن کا بھی عربوں کی شکستوں اور ناکامیوں کے دنوں میں اضافہ ہوجائےگا۔

فلسطینی وزير اعظم نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے ذلت آمیز معاہدے کی تقریب میں شرکت نہ کریں۔ واضح رہے کہ آج واشنگٹن میں امیرکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ دنیائے اسلام میں امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کو اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت اور غداری قراردیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button