اہم ترین خبریںپاکستان

آئمہ جمعہ وجماعت وعلمائے امامیہ راولپنڈی اسلام آباد نے کراچی سے جاری اعلامیہ کی تائید کا اعلان کردیا

مشترکہ اجلاس جامع امام الصادق ؑ جی نائن ٹو میں علامہ سید حسنین عباس گردیزی اور علامہ شیخ شفانجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

شیعیت نیوز: موجودہ ملکی حالات اور بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے تناظر میں راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تمام آئمہ جمعہ والجماعت اور علمائے امامیہ کا مشترکہ اجلاس جامع امام الصادق ؑ جی نائن ٹو میں علامہ سید حسنین عباس گردیزی اور علامہ شیخ شفانجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر کراچی میں ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ کے پلیٹ فارم سے جاری مشترکہ اعلامیہ کی مکمل تائید وحمایت کا اعلان کیا ۔ علاوہ ازیں شرکائے اجلاس نے تشیعِ پاکستان کی بزرگ علماء کی جانب سے پیش کئے گئے موقف کی تائید کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم زیارت عاشورہ پر درج ایف آئی آرکو چیلنج کرنے جارہےہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

اس اہم اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ امامیہ آئمہ جمعہ والجماعت کی طرف سے محراب و منبر سے مکتبِ اہل بیت کا مسلمہ موقف مضبوط دلائل کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔اجلاس کے شرکاء اس نتیجے پر پہنچے کہ جلد راولپنڈی اور اسلام آباد کے آئمہ جمعہ والجماعت پر مشتمل ایک مضبوط فورم کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔

اس اجلاس کے شرکاء نے حالیہ عرصے میں مومنین کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آرز کے حوالے سے موثر شخصیات سے مطالبہ کیا کہ ان ایف آئی آرز کو فوری طور پر ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے نئے پاکستان میں ایک اور انوکھا اقدام، 3سالہ معصوم عزادار پرمقدمہ درج

اجلاسں کے شرکاء نے شیعہ قیادت خصوصاً علامہ راجا ناصر عباس اور علامہ سید ساجد علی نقوی اور بزرگ شیعہ علما خصوصاً علامہ شیخ محسن علی نجفی سے تقاضا کیا کہ وہ ایک مشترکہ پریس کانفرس کے ذریعے شیعہ قوم کی عقیدہ کشی اور قوم کو دیوار سے لگانے کی دشمن کی ناپاک سازش کو بے نقاب کریں،نیز اس اجلاس میں پاکستان کے بزرگ شیعہ علما کی جانب سے پیش کئے گئے موقف کی تائید کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button