یمن

یمنی عوام کا مظاہرہ، اماراتی و صیہونی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ

یمنی باشندوں نے ملک میں اماراتی و صیہونی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یمن کی مستعفی حکومت کے بعض سفارتکاروں نے خبر دی ہے کہ یمن کے سقطریٰ جزیرے کے باشندوں نے وہاں موجود متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی ٹولے کے فوجیوں کی موجودگی اور انکے فوجی اڈوں کے قیام کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین جارح فوجیوں اور انکے فوجی اڈوں کو وہاں سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سقطریٰ نامی جزیرہ یمن کے جنوب میں آبنائے باب المندب پر واقع ہے۔ اسٹریٹیجک حیثیت کے حامل اس جزیرے میں غاصب صیہونی ٹولہ، قبلۂ اول کے غدار متحدہ عرب امارات کی مدد سے اپنے جاسوسی مراکز قائم کرنے کے درپے ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکی و صیہونی حمایت کے زیر سایہ اپنے اتحادیوں کے ہمراہ یمن کو گزشتہ ساڑھے پانچ برسوں سے شب و روز کی بنیادوں پر فضائی، زمینی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button