اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات

سنی مقدسات اور اسلامی مقدسات کا احترام

اسی ہزار کا جانی نقصان کرنے والے دہشت گرد سنی مقدسات کے غلاف میں نہیں چھپ سکتے۔  دیگر مقدسات سنی ایمانیات کا حصہ نہیں مقدسات کی اور مقدسات کی توہین و گستاخی کی من پسند تشریح و توضیح کی وجہ سے خاص طور پر پاکستان میں فرقہ پرستی اور مسلکی تعصب و نفرت کو فروغ دیا جارہا ہے۔

سنی مقدسات اور اسلامی مقدسات کا احترام

سنی مقدسات اور اسلامی مقدسات کا احترام کیسے ممکن بنایا جاسکتا ہے، تاحال یہ معاملہ حل طلب ہے۔ جہاں تک معاملہ ہے سنی مقدسا ت کا تو اس پر شیعہ اسلامی مراجعین نے واضح فتوے دیے ہیں کہ سنی مقدسات کا احترام کیا جائے۔

شیعہ مقدسات کے احترام کا فتویٰ

لیکن کیا پاکستان میں کسی بھی سنی نے یا سعودی عرب کے کسی بھی وہابی مفتی نے شیعہ مقدسات کے احترام کا فتویٰ جاری کیاہے؟۔ اصل معاملہ یہ ہے کہ مقدسات کو خودف سنی مفتیان و علماء نے مشکوک بنادیا ہے۔

لعنت کو گالی کہنا اللہ اور رسول ص کی توہین ہے
سنی دینیات و اسلامیات و ایمانیات ایمان مفصل

ہم نے سنی دینیات و اسلامیات و ایمانیات پڑھی۔ اس میں جو مقدسات ہیں وہ ایمان مفصل کے عنوان سے بہت واضح اور روشن ہیں۔ اٰمَنْتُ بِاللہ ِ وَمَلَاءِکَتِہ وَ کُتُبِہ وَ رُسُلِہ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہ وَ شَرِّہ مِنَ اللہ ِ تَعَالٰی وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْت۔ ترجمہ: میں ایمان لایا اللہ تعالیٰ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر اور آخرت کے دن پر اور اچھی اور بری تقدیر کے اللہ کی طرف سے ہونے پر اور مرنے کے بعد اٹھائے جانے پر۔“

شیعہ اسلامی عقیدہ یا اصول دین …سنیوں کا عقیدہ و ایمان
سنی مقدسات اور اسلامی مقدسات کا احترام

یہ سنیوں کا عقیدہ و ایمان ہے جو قرآنی آیات و احادیث کی روشنی میں سنی علماء نے ایمان مفصل کے عنوان سے مدارس میں بھی اور عام بچوں کو بھی پڑھایا ہے۔ شیعہ اسلامی عقیدہ یا اصول دین سے اسکا موازنہ کرلیں۔

شیعہ مشترکہ اسلامی عقیدہ

توحید، عدل نبوت، امامت وقیامت۔ یعنی اللہ تعالی کواحد بھی اور واحد بھی ایک ہی اللہ ماننا ہے کہ جو کائنات کا خالق و مالک ہے۔ عدل سے مراد اللہ کو عادل ماننا ہے، یہ ہوگیا عادل اللہ پر ایمان۔ نبوت کے عنوان سے ایمان بھی شیعہ عقیدہ ہے۔ یعنی بنیادی طور پر اللہ کو اور اللہ کے انبیاء و مرسلین علیہم السلام پر ایمان اور عقیدہ ختم نبوت پر ایمان سنی شیعہ مشترکہ اسلامی عقیدہ ہے۔ یوم الآخرت اور بعثت بعد الموت پر شیعہ قیامت کے عنوان سے ایمان رکھتے ہیں۔

شر کو اللہ کی طرف سے قرار دینے کو شیعہ غلط سمجھتے ہیں

جہاں تک بات ہے سنی عقیدہ کی کہ خیر و شر دونوں ہی اللہ کی طرف سے ہے تو خیر کی حد تک شیعہ متفق ہیں، شیعہ شر کو اللہ کی طرف سے نہیں سمجھتے۔ اب یہ سنی علماء اور سنی اہل سنت ایک مرتبہ میں یہ حقیقت جان لیں کہ شیعہ آپکے ایمان مفصل میں اس ایک بات یعنی شر کو اللہ کی طرف سے قرار دینے کو غلط سمجھتے ہیں۔

سنی اہل سنت مسلک میں متضاد تشریحات

البتہ ایمان مفصل کی تفصیل میں خود سنی اہل سنت مسلک میں متضاد تشریحات موجود ہیں اور ان تشریحات ہی کی وجہ سے سنیوں میں مختلف ذیلی فرقے تاحال موجود ہیں۔

 دیگر مقدسات سنی ایمانیات کا حصہ نہیں

ٍ اب رہ گئی بات دیگر مقدسات کی کہ جو سنی ایمانیات کا حصہ نہیں ہیں۔ یعنی جن کا تذکرہ ایمان مفصل میں بیان نہیں ہوا۔ سنی فرقہ میں دیگر مقدسات پر بھی اختلافات ہیں۔ مثال کے طور پر سنی فرقے کا دعویٰ ہے کہ اہل بیت نبوۃ ﷺ اور صحابہ کرام کو بھی مانتے ہیں۔ لیکن اہل بیت نبوۃ ﷺ میں کون کون ہستیاں ہیں اور صحابہ کرام کی کیا تعریف ہے، اس میں بھی سنی فرقے کے اپنے اندر اختلافات ہیں۔ اسی طرح امہات المومنین اور دیگر ہستیاں ہیں۔

احترام سے مراد یہ ہے کہ

شیعہ امہات المومنین کے عنوان سے رسول اکرم خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی ساری بیویوں یعنی ازواج مطہرات کو محترم مانتے ہیں۔ احترام سے مراد یہ ہرگز نہیں کہ انہیں دینی پیشوا مانتے ہوں۔ بلکہ احترام سے مراد یہ ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی ازواج مطہرات ہیں اس لیے محترم ہیں، انہیں مومنین کی مائیں قرار دیا گیا۔

سورہ تحریم میں بیان واقعہ

سورہ تحریم میں بیان واقعہ کی وجہ سے دو امہات المومنین کی خطا کو خطا نہ ماننا خود سنی ایمانیات کا انکار ہے کیونکہ اللہ کی کتاب قرآن میں لکھا ہے کہ ایسا ہوا۔ اسی طرح جنگ جمل کی وجہ سے بھی ایک ام المومنین سے متعلق واضح موقف ہے۔ اور اگر سنی مقدسات میں خلفائے راشدین کا عنوان بھی ہے تو خلیفہ راشد کے خلاف مسلح جنگ میں شرکت کرنے والوں کو حق بجانب ماننے والے تو خود ہی سنی خلافت راشدہ کے منکر ہیں۔

یوم عاشورا دس محرم اجر رسالت کی ادائیگی کا دن
امہات المومنین کی اہانت کو حرام قرار دیا

بہرحال جنگ جمل یا سورہ تحریم اپنی جگہ، آج کے دور میں بھی شیعہ اسلامی ولی فقیہ و عالمی مرجع اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی حسینی المعروف امام خامنہ ای صاحب نے بھی واضح طور پر امہات المومنین کی اہانت کو حرام قرار دیا ہے۔ یادرہے کہ امام خامنہ ای صاحب نے یہ حکم کسی سنی مولوی کی شکایت پر نہیں دیا تھا بلکہ سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کی طرف سے کیے گئے سوال کے جواب میں دیا تھا۔

سنی مقدسات اور اسلامی مقدسات کا احترام

سعودی عرب کے شیعہ مومنین نے ان کو مطلع کیا تھا کہ ایک کویتی مولوی جسے برطانیہ کی پشت پناہی حاصل ہے، وہ ام المومنین بی بی عائشہ کے حوالے سے ایسی باتیں کہتا ہے کہ جس کی وجہ سے انہوں نے آیت اللہ العظمی خامنہ ای صاحب سے رائے پوچھی۔

سنیوں کو اپنی جان، اپنا نفس، اپنا بھائی قرار دیا ہے

صرف یہی نہیں بلکہ عراق میں مقیم شیعہ اسلامی مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی صاحب نے بھی دیگر مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیا۔ اور جتنے بھی جید شیعہ اسلامی مراجعین ہیں وہ بھی اسی رائے کے حامی ہیں۔ حتیٰ کہ انہوں نے سنیوں کو اپنی جان، اپنا نفس، اپنا بھائی قرار دیا ہے۔ اور اس کو عملی زندگی میں نافذ کرکے دکھایا ہے۔ کاش کہ سنی فرقے کے پاکستانی و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے علماء و مفتیان بھی اس طرح واضح فتویٰ دیتے۔

مقدسات کی توہین و گستاخی کی من پسند تشریح

امر واقعہ یہ ہے کہ مقدسات کی اور مقدسات کی توہین و گستاخی کی من پسند تشریح و توضیح کی وجہ سے خاص طور پر پاکستان میں فرقہ پرستی اور مسلکی تعصب و نفرت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ مثال کے طور پر اختلافی مسائل خودسنی فرقے کے اندر موجود ہیں۔ ولایت و کرامات اولیاء پر، مزارات بنانے اور ان پر حاضری پر، توسل پر، شفاعت پر، ہر معاملے پر اختلافات موجود ہیں۔

 اللہ، رسول اکرم ص اور آل محمد ﷺ اہلبیت نبوۃ ﷺ کی توہین

جس مسئلے پر انجمن سپاہ صحابہ بنائی گئی یعنی صحابہ کے نام پر تو کیا یہ اہل بیت نبوۃ ﷺ کی توہین نہیں تھی؟ کسی صحابی کے بارے میں آیت تطہیر نہیں آئی لیکن بعض صحابیوں اور ایک دو امہات المومنین کو پاکستان میں اللہ، رسول اکرم ص اور آل محمد ﷺ اہلبیت نبوۃ ﷺ سمیت ہر ایک سے بڑا مقدس بنادیا گیا۔ کیا یہ عدل ہے؟ سنی فرقے کا عقیدہ ہے کہ صحابی معصوم نہیں ہوتے۔

ام المومنین بی بی خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا

اللہ نے قرآن میں کاذبین یعنی جھوٹوں پر لعنت کی۔ کیا سنی فرقے کے ان مولویوں نے کبھی سنیوں کو یہ بتایا کہ شیعہ ام المومنین بی بی خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کو مقدس اور مرکزی ام المومنین مانتے ہیں اور وہی خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی پہلی زوجہ مطہرہ تھیں۔ اور انکی زندگی میں رسول اکرم ص نے دوسری شادی نہیں کی تھی۔

چار افضل ترین خواتین

اس ام المومنین بی بی خدیجۃ الکبریٰ اور انکی ایک بیٹی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے اسلامی مقدسات میں سے ہیں۔ جنتی خواتین کی سردار اور چار افضل ترین خواتین میں نبی کریم ﷺ کی کوئی اور زوجہ مطہرہ یا بیٹی شامل نہیں ہے۔

خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ نے خلیفہ نہیں بنایا

جہاں تک معاملہ ہے حضرت ابوبکر کی خلافت کا تو یہ سنی اہل سنت پہلی اسلامی تاریخی کتاب سیرت ابن اسحاق و سیرت ابن ہشام میں لکھا ہے کہ حضرت ابوبکر کو خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ نے خلیفہ نہیں بنایا تھا۔ تو خلافت کی وہ شکل یا وہ خلیفہ جو رسول اکرم ص کے اس دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد خلیفہ بنے یعنی حضرت ابوبکر، ان کو نہ ماننے والا رافضی اور کافر کیوں؟ کس دلیل کی بنیاد پر؟

سنی ایمانیات کی خلاف ورزی

جس ہستی کوخلافت کا عہدہ اللہ نے اور اللہ کے رسول حبیب پرنور حضرت محمد ص نے نہیں دیا، اس پر ایمان لانے کی ضد خود سنی ایمانیات کی خلاف ورزی ہے۔ صحابہ کرام تو خود ایک دوسرے سے جنگیں لڑتے رہے ہیں۔ اس میں سارے مقدس نہیں ہوسکتے۔

امیر المومنین حضرت علی ؑ حق پر اور معاویہ باغی

خاص طور پر حضرت عمار بن یاسر صحابی رسول کا قاتل لشکر اور اسکا سربراہ۔ نص صریح سے حضرت محمد ﷺ کے اپنے فرمان سے ثابت ہے کہ حضرت عمار بن یاسر کا قاتل لشکر باغی ہے۔ خود سنی اہل سنت کتابوں میں سنی بزرگان نے لکھا کہ معاویہ بن ابوسفیان کی سربراہی میں جنگ صفین میں حضرت عمار ؓ کو شہید کیا گیا۔ حضرت عمارؓ صحابی رسول، امیرالمومنین حضرت علی ؑ کے ساتھی تھے۔ اور صحابہ کو پتہ چل گیا کہ امیر المومنین حضرت علی ؑ حق پر ہیں اور معاویہ باغی ہے۔ یہ سب سنی کتب میں لکھا ہے۔

اللہ نے قرآن میں کاذبین اور ظالمین پر لعنت کی

اللہ نے قرآن میں کاذبین اور ظالمین پر لعنت کی اور خاص طور پر اللہ اور رسول ص کو اذیت دینے والوں پر بھی لعنت کی۔ انجمن سپاہ صحابہ اہل سنت والجماعت کے سارے مولویوں نے دس محرم یوم عاشورا کے دن زیارت عاشورا کے ایک جملے میں عربی لفظ اللھم العن کو یعنی دعائیہ جملہ کہ یا اللہ لعنت فرما، اس جملے میں لفظ لعنت کو گالی قرار دے کر پورے ملک میں جھوٹ اور نفرت پھیلائی۔

خلیفہ راشد کو معاویہ بن ابوسفیان گالیاں دیں

سنی فرقہ کہتا ہے کہ حضرت علی بن ابی طالب خلافت راشدہ کے چوتھے خلیفہ ہیں۔ اس خلیفہ راشد کو معاویہ بن ابوسفیان نے راشد تو کیا عرف عام میں بھی اسلامی حاکم شرع کی حثیت سے قبول نہیں کیا۔ انکی حکم عدولی بھی کی۔ جنگیں بھی لڑیں۔ اور معاویہ بن ابوسفیان نے خود بھی حضرت علی ؑ کو گالیاں دیں اور اسکے حکم سے اسکے گورنروں نے خطبوں میں سنی فرقے کے چوتھے خلیفہ راشدکو گالیاں دیں۔ حضرت علی ؑ کو مسجد نبویﷺ کے منبرسے روضہ رسول ﷺ کے سامنے گالیاں دیں۔ یہ ہے معاویہ بن ابوسفیان۔

سنت رسول اکرم ﷺ کو توڑا

اور یہ سنی مقدسات میں کبھی بھی نہیں تھا۔ یہ صرف یزیدی ناصبیوں کی مقدسات میں شامل ہے۔ اورسنی فرقے کے بہت سارے علمائے کرام اور خاص طور پر خواجہ معین الدین چشتی درگا اجمیر شریف کے سجادہ نشین نے بھی بہت واضح بیان دیا جو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ اسلیے دس محرم کو معاویہ پر اللہ کی لعنت بولنا نہ نہ ہی گالی نہ ہی جرم ہے نہ گناہ ہے. اسی نے یزید کو خلیفہ بنایا۔ اسی نے سنت رسول اکرم ﷺ کو توڑا۔

پاکستان کے سارے جید شیعہ اسلامی علماء و قائدین نےمخالفت کی

حضرت ابوبکر سنی مقدسات میں ہیں تو شیعہ احترام کررہے ہیں۔ آصف غلوی نے جو کہا اس پر اس نے تردیدی بیان دیا۔ یادر ہے کہ پاکستان کے سارے جید شیعہ اسلامی علماء و قائدین نے تکفیر کرنے کی مخالفت کی اور آصف غلوی کی حمایت بالکل نہیں کی۔ بلکہ اس نے سنی مقدسات کے احترام کی خلاف ورزی کی جس پر شیعہ مسلمانوں نے بھی اس پر تنقید کی۔

لیکن زیارت عاشورا میں کسی صحابی کو کوئی گالی نہیں دی

لیکن زیارت عاشورا میں کسی صحابی کو کوئی گالی نہیں دی گئی۔ خلیفہ راشد سے جنگ کرنے والے اور حضرت عمار بن یاسر کے قاتل لشکر کے سربراہ اورامام حسین ؑ کے قاتل حکمران اور اسکے بیٹے پر لعنت کی گئی۔

امام حسین ع عالمی انسانی و اسلامی مقدسات میں سے ہیں

امام حسین علیہ السلام عالمی انسانی و اسلامی مقدسات میں سے ہیں۔ حضرت عمار بن یاسر اسلامی مقدسات میں سے ہیں انکے قاتل حکمران ور اس قاتل کو زبردستی حکمران بنانے والا قاتل لعنتی نہیں تو اور کیا ہیں۔ کیا امام حسین علیہ السلام اہل بیت نبوۃ ﷺ میں سے نہیں ہیں تو کیا اہل بیت نبوۃ اسلامی مقدسات میں سے نہیں ہیں۔

اللہ تو اس پوری کائنات کی مقدسات سے زیاہ مقدس ہے

شیعہ مقدسات میں اہل بیت نبوۃ ﷺ یعنی پنجتن پاک سارے ہیں۔ جو ان سے جنگ کرے گویا اس نے اللہ سے جنگ کی۔ اللہ تو اس پوری کائنات کی مقدسات سے زیاہ مقدس ہے۔ نواسہ رسول اکرم ص جوانان جنت کے سردار میں سے ایک اگر سنی مقدسات میں سے نہیں ہے تو پھر یہ لکھ کر دے دیا جائے. کہ یزید اور معاویہ بھی سنی فرقے کی مقدس ہستیاں ہیں۔

یزیدی ہیں کون؟

عام سنیوں کو بتادیجیے کہ آپ سارے مولوی حضرات امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں کو مقدس مانتے ہیں۔ آپ اہل سنت عوام کو بتائیے کہ اولاد رسول ص کے قاتل یزید اور اسکو خلیفہ بنانے والا، حضرت عمار یاسر کو قتل کروانے والا اور خلیفہ راشد مولا امیر المومنین کی خلافت راشدہ سے جنگیں کرنے والا معاویہ بن ابو سفیان اہل سنت کی مقدس ہستی ہے۔ تاکہ پوری دنیا کو پتہ چلتا جائے کہ یزیدی ہیں کون؟ یہ منافقت کب تک۔ نماز میں آل محمد پر اللھم صل علی اور نماز کے بعد آل محمد کے قاتلوں کا دفاع؟؟ ایک طرف ہوجائیں۔ مسلمان رسول اکرم ص کے امتی ہیں کسی باغی طاغی اور قاتل کے امتی نہیں ہیں۔

مولوی عبد العزیز دیوبندی حنفی مسلک

کیجیے شروعات۔ لال مسجد کے ریٹائرڈ مولوی عبد العزیز دیوبندی حنفی مسلک کے مولوی نے تو کہا ہے کہ یزید فاسق و فاجر بھی نہیں تھا۔ سنی فرقے کے کتنے مولویوں کی غیرت جاگی؟ امام حسین علیہ السلام اور آل محمد ﷺ ہیں کہ ان پردرود و صلوات کے بغیر کسی مسلمان کی نماز قبول نہیں ہوتی، اس فرزند رسول مص حسین ؑ ابن علی ؑ کے قاتل حکمران کو فاسق و فاجر بھی نہیں مانا جاتا، تب بھی مسلمان اور جو امام حسین ؑ و اہل بیت نبوۃﷺ کو مذہبی پیشوا مانیں انکو رافضی اور کافر کہتے ہو۔ اصل مسئلہ یہ ہے۔

مقدسات کا کوئی جھگڑا نہیں ہے

مقدسات کا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ اگر سنی مقدسات میں اہل بیت نبوۃ ﷺ شامل ہیں۔ اگر اہل بیت نبوۃ ﷺ سے مرادپنجتن پاک ہی ہیں۔ تو پھر دس محرم یوم عاشورا کو صرف شیعہ ہی کیوں روتے ہیں؟ اور مختلف بہانوں سے اس رونے والے جلوسوں پر بم دھماکے، خود کش بمبار حملے اور ان جلوسوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیوں کیا جاتا ہے۔

معیارایک رہنا چاہیے۔ تین خلفاء جو صدیوں پہلے حکمران تھے انکو نہ ماننے والوں کو آپ نے کافر رافضی کہا اور چوتھے خلیفہ سے جنگ کرکے صحابہ کو قتل کرنے والے اور امام حسین کے قاتل حکمران یزید کو اقتدار پر لانے والے معاویہ کو سنی مقدسات میں شامل کیا۔ کیا یہ عدل ہے، کونسے اصول قانون اور معیار کے مطابق یہ عدل ہے؟

کراچی میں یزید پر اللہ کی لعنت یہ دعائیہ جملہ پڑھا گیا

آصف علوی کا ایشو الگ ہے اور یوم عاشورا دس محرم کراچی جلوس میں اللھم العن والا ایشو بالکل مختلف ہے۔ دونوں کو ملانے والے کاذب ہیں۔ کراچی میں یزید اور اسکے باپ داد ا پر اللہ کی لعنت یہ دعائیہ جملہ پڑھا گیا ہے۔

معاویہ خلافت راشدہ کا باغی

سنی مقدسات میں اگر خلافت راشدہ شامل ہے تب بھی معاویہ خلیفہ راشد کا باغی ہے ورنہ رسول اکرم ص نے اسے اپنی زندگی ہی میں باغی قرار دینے کا قطعی فیصلہ جاری کردیا تھا۔ اور امام حسن ع و امام حسین ع اولاد رسول ﷺ ہیں، انکو یزید کے حکم پر قتل کیا گیا، یہ سنی کتب میں تحریر ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ اسکو معاویہ نے خلیفہ نامزد کیا تھا۔ جہاں تک بات ہے صلح امام حسن ؑ کی تو رسول اکرم ص نے بھی صلح حدیبیہ کی تھی، اسکے باجود صلح حدیبیہ کا دوسرا فریق لعنت اللہ علیہ ہی رہا۔ کبھی صلح حدیبیہ کے دوسرے فریق کو بھی رضی اللہ عنہ بنایاکیا!!؟؟

نیا دین ایجاد مت کریں ۔۔مقدسات کا احترام دو طرفہ معاملہ ہے

اس لیے نیا دین ایجاد مت کریں۔ اسلام پر امت اسلامی پر رحم کریں۔ جھوٹ بولنے والوں پراللہ کی لعنت ہے، اس پھٹکار سے بچیں۔ سنی مقدسات میں جو نہیں ہیں، ان کو زبردستی شامل نہ کریں۔ جو سنی مقدسات ہیں انکے احترام پر شیعہ اسلامی قائدین و علمائے دین نے پہلے ہی واضح تاکید کردی ہے۔ آپ بھی شیعہ اسلامی مقدسات کا احترام کرنا سیکھیں۔ یہ دو طرفہ معاملہ ہے۔

سنی مقدسات اور اسلامی مقدسات کا احترام

اسلام سے خیانت مت کریں۔ اللہ کے قہر، غضب اور عذاب سے ڈریں۔ آج بھی شیعہ رافضی کافر کھلے عام کہنے والے بے لگام ہیں۔ آپ اسلام کے نظام عدل کے منکر ہیں۔ مباہلہ کریں ، لگ پتہ جائے گا کہ اہل بیت نبوۃ ﷺ کا دشمن معاویہ کو ایمانیات و مقدسات بنانے والے مکتب کاذب اکبر کو اللہ بے نقاب کررہا ہے مزید کرے گا۔

یا اللہ اہل بیت نبوۃ ﷺ کے دشمنوں پر لعنت فرما

یا اللہ اہل بیت نبوۃ ﷺ کے دشمنوں پر لعنت فرما ۔ یا اللہ اہل بیت نبوۃ ﷺ کی پیروی کرنے والے شیعہ مومنین کو کافر رافضی کہنے والوں پر لعنت فرما۔ یا اللہ ان سب پر لعنت فرما جنہوں نے تیرے سرکش نافرمانوں کو پیشوا مان کر شیعہ نسل کشی کی، مکتب کاذب اکبر ایجاد کرکے آج تک اولاد آدم کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ یا اللہ ایسوں پر بھی اورقابیل کی اس فکری اولاد کو ناکام و نامرادی کے ساتھ نابود کردے۔

پھردیں سزا صحاح ستہ کی احادیث جمع کرنے والے سنی بزرگان کو

اور اگر یہ ڈرامہ بند نہ کیا گیا تو سنی کتب میں امہات المومنین، صحابہ اور اہل بیت نبوۃ ﷺ کی شان میں جوگستاخانہ باتیں تحریر ہیں ، ہم وہ سب نشر کریں گے۔ پھردیں سزا صحاح ستہ کی احادیث جمع کرنے والے سنی بزرگان کو۔، سیرت النبی لکھنے والے شبلی نعمانی اور سلیمان ندوی کو، سید مودودی اور ابوالکلام آزاد کو اور سارے پرانے مورخین از سیرت ابن اسحاق و سیرت ابن ہشام سے لے کر ان ساروں تک۔ اسلام و مسلمین کے وسیع تر مفاد میں ہم نے ان اختلافی اور متنازعہ امور کو کبھی نہیں چھیڑا لیکن لگتا یہ ہے کہ مظلوم شیعہ مومنین کی شرافت سے بہت ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہے۔

دہشت گرد سنی مقدسات کے غلاف میں نہیں چھپ سکتے

اسی ہزار کا جانی نقصان کرنے والے دہشت گرد سنی مقدسات کے غلاف میں نہیں چھپ سکتے۔ کہاں ہیں قصاص و دیت؟سعودی لاڈلے لدھیانوی نے علی الاعلان کہا کہ دارالعلوم دیوبند بھارت میں شیعہ کافر کا فیصلہ ہوا۔ یعنی پاکستان کو عملی طورپر سعودی عرب کی کالونی بناکر مودی اور سعودی بادشاہ کے لاڈلےاہل بیت نبوۃ ﷺ کے گستاخ مولوی محمد احمد لدھیانوی اور طاہر اشرفی شرابی کی ریاستی سرپرستی کی جارہی ہے۔ لدھیانوی اور اشرفی آزاد اور شیعہ بزرگان قید میں۔ کیایہ ہے وہ نظام عدل جس کے دعوے کیے جاتے ہیں۔

اگر ریاست پاکستان کے اہم عہدوں پر انکے سہولت کار نہ ہوتے تو آج پاکستان اس بدحالی میں مبتلا نہ ہوتا۔ یہاں قاتل دہشت گرد محترم ہیں اور پرامن محب وطن انسانیت دوست شیعہ مومنین اور شیعہ اسلامی مقدسات کی کھلے عام کی ریاستی سرپرستی میں تذلیل کی جارہی ہے۔

محمد ابوذر مہدی

سنی مقدسات اور اسلامی مقدسات کا احترام

Shia Muslims observe Ashura to commemorate Imam Hussain led Martyrs of Karbala

 

متعلقہ مضامین

Back to top button