اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداروں پر تشدد، پنجاب کی بزدار حکومت شہباز حکومت سے بھی چار ہاتھ آگے

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں عثمان بزدار حکومت پاکستان مسلم لیگ نواز کی شہبازشریف حکومت سے بھی چارہاتھ آگے نکل گئی، جوہر آباد خوشاب میں ذکر نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ جرم بن گیا، مجلس عزا کے انعقاد پر مقدمہ درج، عزاداروں پر اغواء کے بعد بدترین تشدد، 13 سے زائد عزادارحسینی ؑ  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل، مقامی مومنین کا امام جمعہ علامہ سید تقی نقوی کی زیر قیادت احتجاج متعصب ایس ایچ او اور پولیس عملے کی فوری برطرفی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں موجود تکفیری کالی بھیڑیں اپنے متعصبانہ اقدامات سے باز نا آئیں ، تھانہ سٹی جوہر آباد ضلع خوشاب کی حدود میں سالانہ روایتی مجلس وجلوس عزاکے انعقاد پر بانی مجلس وجلوس اور عزاداران امام حسین ؑ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پنجاب پولیس کی عزاداروں پر ایف آئی آر

علاقائی مومنین کے مطابق جناح کالونی میں غلام عباس ولد محمد نواز کی رہائش گاہ پر سالانہ مجلس عزا منعقد ہوئی جس کے بعد روائتی جلوس برآمد ہوا جوکہ شہزاد ٹاؤن پہنچ کر اختتام پزیر ہوا، جلوس عزامیں مقامی ایس ایچ او اعجاز ملک خود بھی شریک رہا، بعد ازاں ایک درجن سے عزادارجوکہ دو رکشوں میں سوار ہوکر اپنے اپنے گھروں کو جارہے تھےپولیس نے انہیں راستے سے اغواءکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور بدترین تشدد کانشانہ بنایا۔ جنہیں حاجی دلدارخان کے مشورے پر ضمانت پر رہا کرواکر مقامی اسپتال منتقل کیا گیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں بدین، پولیس ایس ایج او اور کالعدم سپاہ صحابہ کارکن خالد جروار جلوس عاشورہ کی راہ میں رکاوٹ

ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی جوہر آباد کے متعصب سکیورٹی آفیسرعبد الرشید عرف شیدا نے بانی مجلس اور گرفتار عزاداران حسینیؑ کے خلاف دفعہ 148 کے تحت مقدمہ درج کروایا، بعد ازاں امام جمعہ جوہر آباد مولاناسید تقی شاہ صاحب کی زیر قیادت سینکڑوں مومنین نے ڈی پی او آفس کے باہر بھرپور احتجاج کیا ،ڈی ایس پی اورڈی پی اوسے کامیاب مزاکرات کے بعد ایف آئی آر درج کرنے والے سکیورٹی آفیسر عبد الرشید عرف شیداور ایس ایچ او اعجاز ملک کو فوری طور پر عہدوں سے برطرف کردیا گیا اورامجد جلال کونیا ایس ایچ او مقرر کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی پنجاب کے مختلف اضلاع میں علمائے کرام، ذاکرین عظام پر سفری پابندیوں ، عزاداران اور بانیان مجالس وجلوس پر بلاجواز مقدمات کے اندراج کی شکایات متواتر موصول ہورہی ہیں ، ماضی میں ایسا وریہ مسلم لیگی دور حکومت میں شدت کے ساتھ دیکھا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت سے شیعیان حیدرکرار ؑ کو امید تھی کہ یہ ماضی کےحکومتی متعصبانہ رویوں کا ازالہ کرے گی لیکن افسوس اس دور حکومت میں بھی عزاداران حسینی ؑ کے لئے کچھ نہیں بدلا، لہذٰا وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آپ پاکستان پنجاب پولیس کے ان غیر آئینی اور غیر قانونی اوقدامات کا فوری نوٹس لیں اور عزاداری میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button