ایران

ایران کی کامیابی کا راز تعلیماتِ عاشورا ہیں۔ ایرانی صدر مملکت

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ملت ایران، عاشورا کی تعلیمات سے درس استقامت و پائیداری لے کر بڑی بڑی طاقتوں کے مقابلے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ بڑے پیمانے پر پابندیوں اور دو ہزاراٹھارہ میں بے پناہ دباؤ کے باعث ملک کی آمدنی میں پچاس ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

ایرانی صدر مملکت نے کہا کہ عام حالات میں دشمن کے اندازے درست تھے لیکن عوام نے مکتب عاشورا کی تعلیمات کی بدولت اور ہر روز نت نئی سازشیں کرنے والے دشمن کے مقابلے میں استقامت و پائداری کا مظاہرہ کر کے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بنیامین نیتن یاہو کی برطانیہ سے ایران مخالف خیمے میں شامل ہونے کی اپیل

نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے کہ جنہیں سن اکسٹھ ہجری میں کربلاء کے میدان میں بنی امیہ کے فاسق و فاجر حکمراں یزید ابن معاویہ کے سفاک لشکر کے ہاتھوں شہید کردیا گیا تھا، اپنی بے مثال قربانی سے پوری دنیا کو حریت و آزادی اور عزت و سربلندی کا درس دیا۔

ایرانی صدر مملکت نے ملت ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ایرانی عوام نے سازشوں اور دباؤ کے سامنے استقامت و پائداری کا مظاہرہ کر کے دشمنوں کی سازشوں کو شکست سے دوچار کردیا ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ شدید پابندیوں کے باوجود گزشتہ دو برسوں میں بہت سے پروجیکٹوں اور اقتصادی و صنعتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا اور گزشتہ پانچ مہینے میں کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود ملک میں پانچ بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح ہوا جن میں ایک پروجیکٹ کی مالیت تقریبا پانچ ارب ڈالر ہے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ ایسے عالم میں جب مغربی ممالک میں کورونا وائرس کے باعث خوف و وحشت پھیلی ہوئی ہے اور عوام کی روز مرہ کی ضرورت کی اشیاء ناپید ہو کر رہ گئی ہیں، ایران کے عوام اور صنعت کاروں کے عزم بالخصوص نالج بیسڈ کمپنیوں میں فعال صنعت کاروں کی ہمت و استقامت سے ہر طرح کے طبی اور حفظان صحت کے ساز و سامان ملک کے اندر تیار ہو رہے ہیں اور ملکی صنعت کا پہیہ ایک دن کے لئے بھی نہیں رکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button