دنیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 13 رکن ممالک نے امریکہ کی مخالفت کردی

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 13 رکن ممالک نے ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکنیزم کو فعال کرنے کی مخالفت کی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 13 رکن ممالک نے ایک خط کے ذریعے کہا ہے کہ امریکہ 2018 میں ایران کے جوہری معاہدے سے نکل گیا اور اس کے بعد سے وہ جوہری معاہدے کا حصہ نہیں رہا اس لئے وہ اب اسنیپ بیک میکنیزم کو فعال نہیں کر سکتا۔

سلامتی کونسل کے ان 13 رکن ممالک نے واضح طور پر کہا کہ واشنگٹن سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے ذریعے ایران پر پابندیاں دوبارہ لاگو نہیں کر سکتا۔

صرف چھوٹا ملک جمہوریہ ڈومینیکن ہے جس نے اس کی مخالفت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ صدر ٹرمپ صدارت کے لئے بالکل نااہل ہیں۔ بارک اوباما

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 13 رکن ممالک نے امریکہ کی جانب سے اسنیپ بیک میکنیزم سے استفادہ کرنے کی مخالفت ایسے میں کی کہ جب امریکی وزیر خارجہ نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کو ایک خط لکھ کر ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزیٹ کے بعد نئے تعلقات پر گفتگو کا ساتواں مرحلہ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اس صورتحال پر یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار مشل بارنئیے نے انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دونوں فریقین کے درمیان نئے معاہدے کا امکان نظر نہیں آتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 4 دن سے جاری مذاکرات کے بعد آج ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے مذاکرات کار ڈیوڈ فراسٹ نے دونوں فریقین کے درمیان نئے معاہدے کیلئے ضروری بنیادی نکات پر آگے بڑھنے کیلئے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ جس میں انٹرنل مارکیٹ، فشریز، ٹرانسپورٹ، انوائرنمینٹ اور گورننس جیسے معاملات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی نمائندے تو ان چیزوں پر گفتگو پر آگے جانے کی بجائے پیچھے کی طرف جارہے ہیں اور وہ ان چیزوں پر بھی دلچسپی نہیں دکھا رہے جس پر بورس جانسن گفتگو کرتے رہے ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ اب ان مذاکرات کا اگلا مرحلہ 7 سے 11 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button