اہم ترین خبریںپاکستان

امامیہ سپیکرز پاکستان کے نام سے ذاکرین کی نئی جماعت کا قیام، سیاسی وعسکری حکام سے ملاقاتیں

وفد میں علامہ سید ریاض حسین رضوی، آصف رضا علوی ، قاضی وسیم عباس ودیگر ذاکرین شامل تھے ۔

شیعیت نیوز: پاکستان کے متعدد ذاکرین نےسیاسی مقاصد کےحصول کی خاطر ایک اور پلیٹ فارم بعنوان امامیہ سپیکرز پاکستان تشکیل دے دے دیا ہے،اس فورم کی تشکیل کے بعد اس کے قائدین نے مختلف وفاقی وصوبائی سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی آغاز کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ سپیکرز پاکستان کے نمائندہ وفد کی اسلام آباد میں معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان سید زلفی بخاری اور وفاقی وزیر مذهبى امور پیر نور الحق قادری صاحب اور قومی سلامتی کے اداروں کے نمائندگان سے خصوصی ملاقات ھوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ججزمخالف بیان، علامہ افتخار الدین مرزا اسلام آباد ہائی کورٹ سےضمانت پر رہا

ملاقات میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور عزاداری کے جلوسوں کے دوران کرونا وائرس سے ممکنہ حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی یقین دھانی کرائی گئی۔ عزاداری اور مجالس میں درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے فوری ھدایات جاری کی گئیں۔ محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین اور ملکی سالمیت کے فروغ کے لیے مکمل امور طے پائے۔

وفد میں علامہ سید ریاض حسین رضوی، آصف رضا علوی ، قاضی وسیم عباس ودیگر ذاکرین شامل تھے ، واضح رہے کہ امامیہ سپیکرز پاکستان کے ایک وفد نے چند ہفتے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعظم کے معاون ذلفی بخاری سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button