اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کربلا جگہ کا نام نہیں ہے کربلا کیفیت کا نام ہے اور جابر کے خلاف جہاں بھی کھڑا ہوا جائے وہ کربلا ہے، پیرنورالحق قادری

مجھ میں امام عالی مقام ؑکی قربانی بیان کرنا تو درکنار سننے کی ہمت نہیں ہیں کیونکہ کربلا کا واقع بہت دردناک ہے

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نےمیڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہاکہ امام حسین ؑ کسی ایک کے نہیں ہیں وہ تمام مذاہبِ کے امام ہیں امام عالی مقامؑ کی قربانی کی کوئی نظیر اور اس طرح کا کوئی بھی اور واقع تاریخ میں نہیں ملتا ۔ان کی اس لازوال قربانی کا مقصد حکومت یا اختیارات کا لالچ نہیں تھا بلکہ انہوں نے اسلام کے لئیے قربانی دیامام عالی مقامؑ نے کہا کہ مجھے مدینہ میں آرام یے میں اپنے نانا کے دین کی عظمت پر کوئی بھی ناگواری کی بات برداشت نہیں کر سکتا۔

امام عالی مقامؑ نے وہ درس دیا کہ جب تک دنیا باقی ہے دنیا ان کی شجاعت اور بہادری کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔قیامت تک اگر کوئی ذکر ہے تو وہ امام عالی مقامؑ کی ذات بابرکت جو یاد رکھا جائے گا ۔مجھ میں امام عالی مقام ؑکی قربانی بیان کرنا تو درکنار سننے کی ہمت نہیں ہیں کیونکہ کربلا کا واقع بہت دردناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متعدد اسلامی قوانین کی موجودگی میں تحفظ بنیاد اسلام نامی متنازعہ قانون کی کوئی ضرورت نہیں،علامہ ساجد نقوی

امام ؑکے فلسفہ حیات میں سانحہ کا ذکر نہیں ہے اصل ذکر یہ کہ اس واقع میں مقصد کیا تھا شجاعت و بہادری کیا تھی ہمارے علماء کا فرض ہے کہ وطن عزیز کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔کربلا جگہ کا نام نہیں ہے کربلا کیفیت کا نام ہے اور جابر کے خلاف جہاں بھی کھڑا ہوا جائے وہ کربلا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button