اہم ترین خبریںپاکستان

محرم سے قبل مجالس و جلوس کے راستوں پر انتظامات نامکمل ہوئےتو احتجاج کیا جائے گا، جعفریہ الائنس

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزا کے حوالے سے صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات مکمل نہ ہوئے تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

علامہ رضی جعفر نے کہا کہ جب تک کلمہ اورنماز باقی ہے حسین ؑکا نام بھی باقی ہے، ڈکٹیٹر ضیاء الحق کے دور میں عزاداری پر پابندیاں عائد کی گئیں لیکن کوئی نام حسین ؑ مٹا نہیں سکتا۔

امام حسینؑ کے اہل خانہ اور رفقاء میں چھ ماہ کے شیر خوار سمیت بزرگ دوست حبیب ابن مظاہر بھی شہید ہوئےسن اکسٹھ ہجری کے بعد سے اسلام زندہ ہے تو صرف امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کی وجہ سے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد لا الہ الااللہ پر ہے تو لا الہ الااللہ کی بنیاد امام حسینؑ کی قربانی ہے۔

علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ ہم حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کرےشہر بھر میں جگہ جگہ گندہ پانی جمع ہے، گٹر ابل رہے ہیں، اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نا کیا تو ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔حکومت مجالس عزا اور جلوسوں کی سیکورٹی کے لیئے فول پروف انتظامات کرے بصورت دیگر اگر کوئی بھی ناخوشگوار واقعی پیش آیا تو اس کی ساری ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں محرم الحرام میں کورونا وائرس پھیلنے کا ڈرامہ رچایاجائےگا،زید حامد کا انکشاف

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت شیعہ لاپتہ افراد کے حوالے سے بھی اپنی یقین دہانیاں پوری کرے۔پیمرا تمام الیکٹرونکس اور سوشل میڈیا پر نظر رکھے کہیں بھی دل آزاری والی بات نا کی جائے۔

جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ باقر زیدی نے کہا کہ کراچی شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہےکراچی میں کے الیکٹرک اور اندرون سندھ میں واپڈا فوری لوڈ شیڈنگ ختم کرےمجالس عزا کی جگہوں اور جلوس عزا کی گذرگاہوں پر بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔شہر میں جہاں جہاں بلدیاتی مسائل ہیں انہیں حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ لاپتہ افراد جو کسی بھی لاقانونیت میں ملوث ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائےجو لوگ بے جرم و خطا لاپتہ ہیں انہیں بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button