اہم ترین خبریںپاکستان

ایران کے مقدس شہر مشہد میں73ویں جشن آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد

ڈاکٹر جلیلی صاحب کا کہنا تھا کہ اگر یورپ والے اپنے اختلافات اور متعدد جنگوں کے باوجود اپنی یونین تشکیل دے سکتے ہیں تو مسلم جماہیر پر مشتمل اتحادیہ تشکیل دیا جاسکتا ہے

شیعیت نیوز: پاکستان کے 73ویں جشن آزادی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس ایران اور تشکل فرھنگی”پاکستان ایرانی ترین ہمسایہ”کے باہمی تعاون سے جشن آزادی کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ایرانی اور پاکستانی مندوبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس پروگرام سے حجت الاسلام دادسرشت تہرانی رئیس محترم جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد ،ڈاکٹر وحید جلیلی رئیس دفتر مطالعات فرہنگی اور حجہ الاسلام عارف حسین تھہیم مسول روابط عمومی مجلس وحدت مسلمین مشہد نے خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہتی کونسل کا کمیٹی تشکیل دیکر تحفظ بنیاد اسلام بل پر شیعہ مکتب فکر کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ

جناب نیک سرشت طہرانی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستان پاک وصاف دل والوں کی سرزمین ہے اور ایران کا پاکستان کے ہمسائے میں ہونا ایک نعمت پروردگار ہے ۔

ڈاکٹر جلیلی صاحب کا کہنا تھا کہ اگر یورپ والے اپنے اختلافات اور متعدد جنگوں کے باوجود اپنی یونین تشکیل دے سکتے ہیں تو مسلم جماہیر پر مشتمل اتحادیہ تشکیل دیا جاسکتا ہے ۔حجت الاسلام عارف نے اپنے خطاب میں تحریک پاکستان میں تشیع کے کردار پرروشنی ڈالی ۔

یہ بھی پڑھیں: مقتدر ادارے شیعہ مسنگ پرسنز کےمعصوم بچوں اور بوڑھی ماؤں کی فریاد سنیں

اس پروگرام کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان حجت الاسلام والمسلمین عبدالخالق جعفری اور مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمین داد سرشت تھرانی نے جشن آزادی کا کیک کاٹا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button