مقبوضہ فلسطین

فلسطینی نوجوان گاڑی تلے روند کر شہید ، راکٹ حملوں میں 5 یہودی آباد کار زخمی

شیعت نیوز : یہودی آباد کاروں ‌نے فلسطین کے شمالی شہرطولکرم میں جبارہ چوکی کے ایک ایک فلسطینی نوجوان 21 سالہ عقاب بشیر داوشہ کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دراوشہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے طلوزہ قصبے کا رہائشی ہے۔ اسے گاڑی تلے روندے جانے سے زخمی ہونے کے بعد قلنسوہ شہر کے راما اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ دراوشہ کی ایک سال سے بھی تھوڑا عرصہ پہلے شادی ہوئی تھی۔

غرب اردن میں فلسطینی شہریوں‌کو گاڑیوں تلے روند کر شہدی اور زخمی کرنا یہودی آباد کاروں کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔ گذشتہ کئی سال سے یہ ظالمانہ سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی بچے، جواں اور خواتین شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امارات کا اسرائیل کے ساتھ معاہدہ، انسانی حقوق کی 10 بڑی پامالیوں کا ارتکاب

دریں اثنا فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر یہودی آباد کار نے ایک فلسطینی لڑکے کو اپنی گاڑی تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں فلسطینی لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک یہودی آباد کار نے راہ چلتے ایک فلسطینی لڑکے پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی لڑکےکو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے متعدد راکٹوں کے نتیجے میں پانچ یہودی آبادکاروں کے زخمی ہونے اور بھاری مالی نقصان کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے داغے گئے راکٹ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام آئرن ڈون سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے اور وہ ایک یہودی کالونی میں جا گرے۔ ان راکٹوں کے پھٹنے سے کم سے کم پانچ یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔

عبرانی ٹی وی چینل 13 کے مطابق آئرن ڈون نے ’’تامیر‘‘ نامی ایک راکٹ کو سدیروت میں گرا دیا۔ اس کے علاوہ اسی علاقے میں متعدد راکٹ گرے جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ یہودی آبادکار زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button