اہم ترین خبریںمشرق وسطی

یواےای کے بعد مزید کتنےعرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ہیں ؟ اہم انکشاف

امریکا کے اعلیٰ حکام نے فلسطینی میڈیا کو بتایا کہ توقع ہے کہ بحرین اور عمان کے مستقبل قریب میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائیں گے۔

شیعیت نیوز: قبلہ اول پر قابض ناجائز ریاست اسرائیل سے تعلقات کیلئے مزید دو خلیجی ممالک متحرک ،یہ سلسلہ جاری رہے گا ، اسرائیلی اخبارکا دعویٰ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اور بحرین اور عمان بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے جارہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق سینئر عہدیداروں نے مبینہ طور پر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر خلیجی ریاستوں بحرین اور عمان سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دھمکی آمیز فون کالز،خیبرپختونخوا میں شیعہ سرکاری افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ بڑھ گیا

امریکا کے اعلیٰ حکام نے فلسطینی میڈیا کو بتایا کہ توقع ہے کہ بحرین اور عمان کے مستقبل قریب میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائیں گے۔

اس سے قبل بحرین کے ساتھ رابطوں کی اطلاع اسرائیل کے’آرمی ریڈیو’ کے ذریعہ بھی دی گئی ہے، جس میں متعدد اسرائیلی عہدیداروں نے بتایا کہ وہ بحرین کے ساتھ تعلقات پر رابطےمیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کو ’’عالم اسلام کے خائن حکمران ‘‘ کے عنوان سے یاد رکھا جائے گا

دوسری جانب معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالےسے امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر نے یو اے ای اور اسرائیل مابین تعلقات قائم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button