پاکستان

تعمیر وطن اور دفاع وطن میں طلبا اپنا کردار ادا کریں، عارف حسین الجانی

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 14اگست کا دن برصغیر کے مسلمانوں کے افتخار اور قوم کے جوش و ولولہ کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔ آزادی کی خوشی منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا ایک فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح طلبا نے قائد اعظم کا شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے قیام پاکستان میں مثالی کردار ادا کیا، اسی طرح آج تعمیر وطن اور دفاع وطن میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں انتہا پسند عناصر کا آزاد ریاست پاکستان کو فکری طور پر یرغمال بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا،علامہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ امامیہ طلبا بھی پاکستان بھر میں نوجوانوں کی نظریاتی تربیت میں مصروف ہیں تاکہ نوجوانوں کو اس قابل بنایا جاسکے، جو وطن کی حرمت اور استحکام کے لئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او آج بھی اپنے نصب العین نوجوانوں کی زندگیوں کو اسلام کے اصولوں پر استوار کرنا تاکہ وہ مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرسکیں کیلئے سرگرم عمل ہے۔

مرکزی صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، پاکستان کو اسلام کے نام پر بنایا گیا لیکن ملک دشمن طاقتیں اس کو ایک لبرل سٹیٹ ظاہر کرنا چاہتی ہیںہم اس نظریہ کے محافظ ہیں جس کی بنیاد پر پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مرکزی صدر نے کہا ہم ہر اس سوچ کو ختم کر دیں گے جو ملک عزیز میں بدامنی و انتہا پسندی کو پروان چڑھائے گی۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ہم اس کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، یوم آزادی کے دن ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ جس ملک کے حصول کیلئے ہمارے آبا اجداد نے قربانیاں پیش کیں، اس ملک کی ترقی اور اس کھ استحکام کیلئے ہمیں میدان میں حاضر رہنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button