اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستانی مؤقف کی فتح، حزب اللہ نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی حامی اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کے قانونی حق کی حمایت کرتی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کے حامی ہیں اور کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر حق خود ارادیت دینے کے حامی ہیں کیونکہ وہ اس کے ذریعے ان تمام حقوق کو حاصل کرسکتے ہیں جنہیں تمام مذاہب، عالمی قوانین اور تمام شرکاء نے طے کر رکھا ہے۔

یہ خبر بھی پرھیں گستاخ ِ جناب سیدہ ؑ آصف جلالی کو رہا نہ کیا تو محرم کے جلوس نہیں نکلنے دیں گے،قاری زوار بہادرکی دھمکی

انہوںنے کہا کہ ہم پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں اور ان کی وحدت و باہمی تعاون کے حامی ہیں، ہم مستکبرین کے پھیلائے ہوئے تمام فتنوں کے بھی خلاف ہیں، اس ہی طرح ان تکفیری و متعصب لوگوںکے بھی خلاف ہیں جو شیعہ و سنی کے فرمیان فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیںاور اپنی حرکتوں سے دشمن والے کام انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی قوم کو ہمیشہ مسئلہ فلسطین کی معاونت کرتے دیکھا ہے اور پاکستانی اتحاد کے داعی ہیں،حق کی مدد کیلیے کام کرتے اور مستکبرین سے ٹکراتے ہیں، انہی باتوں نے ہماری پاکستانیوں سےدلی اور روحانی طور پر ہم آہنگی پیدا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button