سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ کی لبنان کے داخلی امور میں مداخلت، کورونا وائرس بے قابو

شیعت نیوز : سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک مداخلت پسندانہ بیان میں، بیروت میں ہوئے دھماکے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے لبنانی عوام کی مدد اور حمایت کے سلسلے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کی شفاف اور آزاد تحقیقات کیے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ان اولین ملکوں میں سے ایک ہے جنھوں نے لبنان کے لیے امداد ارسال کی تھی۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر کی تجویز پر لبنان کے عوام کی مدد کے لیے یہ کانفرنس منعقد ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے میڈیا نے بھی صیہونی میڈیا کی آواز سے آواز ملاتے ہوئے لبنان کی حکومت اور حزب اللہ کو بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی کانفرنس تنظیم کے کسی رکن نے بھارت کے ساتھ کشمیر کا معاملہ نہیں اٹھایا

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 1467 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اب کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد288690 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے دارالحکومت ریاض میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 101 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ مدینہ منورہ میں 61 ، خمیس مشیط میں 52 اورالدمام اور جازان میں 47،47 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے باقی نئے کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور قصبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کا ماضی میں شکار ہونے والے مزید 37 افراد وفات پا گئے ہیں اور اب مملکت میں کل اموات کی تعداد 3167ہوگئی ہے۔

اس وقت سعودی عرب میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 33692 ہے۔ ان میں 1828 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button