عراق

عراقی فوج کی سامرا میں داعشی ٹھکانوں پر گولہ باری ، متعدد تکفیری زخمی

شیعت نیوز : عراق کے مقدس شہر سامرا میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر گولہ باری سے متعدد داعشی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کا کہنا ہے کہ مقدس شہر سامرا میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک مرکزکو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

رضاکار فورس حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ صوبہ نینوا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

بغداد الیوم نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز سامرا میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد داعشی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید غدیر کا جشن

خیال رہے کہ عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بعض دہشت گرد مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

عراقیوں کا کہنا ہے کہ تمام تکفیری دہشت گردوں کو استعماری طاقتیں مالی اور تسلیحاتی امداد فراہم کرتی ہیں۔

دوسری جانب عراق کے دیالہ صوبے کی انٹیلی جینس اور سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اس صوبے میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گيا ہے جس نے ڈیڑھ سو بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا تھا۔

مذکورہ عراقی عہدیدار نے بتایا کہ دیالہ صوبے کے انٹیلی جنس اہلکاروں اور اینٹی ٹیرریسٹ اسکواڈ نے اپنی ایک کارروائی کے دوران ایک خطرناک دہشت گرد گو گرفتار لیا جسے ابو خطاب کہا جاتا ہے۔

دیالہ صوبے کی انٹیلی جینس اور سیکورٹی ایجنسی نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ابو خطاب نے سن دو ہزار آٹھ میں خان بنی سعد کے بازار میں کار بم کا ایک دھماکہ کر کے اس علاقے کے ڈیڑھ سو بے گناہ لوگوں کو شہید کر دیا تھا۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ اس دہشت گرد نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اسے عدلیہ کے حوالے کر دیا گيا ہے تاکہ اسے قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button