ایران

ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید غدیر کا جشن

شیعت نیوز : عید غدیر کی مناسبت سے ایران کےتمام چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں میں امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے اعلان ولایت و امامت کا جشن مذہبی احترام سے منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ایران کے گلی کوچوں، شاہرایوں اور چوراہوں کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ محروم طبقے بالخصوص کورونا کے سبب معیشتی مشکلات سے روبرو ہونے والے کنبوں کے لئے امدادی پیکجز بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔

اس مناسبت سے سب سے بڑی تقریب مشہد مقدس میں واقع فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے حرم میں منعقد ہوئی۔

مشہد کی سڑکوں پر بھی احتیاطی تدابیر کے تحت بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

شب عید غدیر میں پورے مشہد بالخصوص حرم مطہر میں چراغاں کیا گیا اور محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بربریت، متعدد شہید و زخمی

عید غدیر کی مناسبت سے دارالحکومت تہران اور مقدس شہر قم سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں میں جشن منایا جا رہا ہے اور سڑکوں پر شربت اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں جبکہ جگہ قصیدہ خوانی کی محفلوں سمیت مختلف قسم کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں علماء، ذاکرین اور شعراء بارگاہ ولایت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں اور واقعہ غدیر کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اٹھارہ ذی الحجہ چودہ سو چھتیس ہجری قمری مطابق بارہ اکتوبر دوہزار پندرہ، عید غدیر ہے جو مسلمانوں کی بڑی عیدوں میں شامل ہے۔

غدیر خم ، مکہ و مدینہ کے درمیان واقع اس علاقے کا نام ہے جہاں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنے بعد حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت کا اعلان فرمایاتھا۔

پیغمبر اسلام ؐنے اپنے آخری حج سے واپسی کے وقت حج پر جانے والے تمام مسلمانوں کو غدیر خم میں جمع کیا اور اللہ کی جانب سے حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو اپنا وصی و جانشین مقرر کیا اور اس کا اعلان فرمایا۔

پیغمبر اسلام ؐ نے اس موقع پر ایک اہم اور طولانی خطبے میں ارشاد فرمایا کہ’’ جس جس کا میں مولا ہوں اس کے یہ علی بھی مولا ہیں۔‘‘

اس مناسبت سے دنیا کے دوسرے ملکوں کے مسلمانوں کی مانند ایران اسلامی کے مومن عوام بھی مسجدوں ، امامبارگاہوں نیز مذہبی و ثقافتی مقامات پر جمع ہو کر جشن مناتے ہیں اور مختلف تقریبات سمیت قصیدہ خوانی کی محفلیں منعقد کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button