ایران

ایرانی سپریم لیڈر نے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی منظوری دے دی

شیعت نیوز : ایرانی سپریم لیڈر نے عیدالاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 2 ہزار 135 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ ابراہیم رئیسی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

مرکزی کمیشن نے 2 ہزار 135 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم یقینی طور پر شہید جنرل سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے۔ جنرل حسین سلامی

دوسری طرف ایرانی صدر نے بیروت کی بندرگاہ میں ہولناک دہماکہ جس کے نتیجے میں بیروت کے بہت شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں، پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران انسان دوستانہ اقدامات کے سلسلے میں زخمیوں کے علاج اور دیگر ضروری طبی امداد بھیجنے کے لئے تیار ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز بدھ لبنانی ہم منصب میشل عون کے نام سے ایک پیغام میں بیروت بندرگاہ میں واقع اسلحے کے گودام میں ہولناک دہماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اسفناک واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس واقعے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کیلیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

روحانی نے کہا کہ ہم زخمیوں کے علاج اور طبی امداد فراہم کرنے پر آمادہ ہے اور امید ہے کہ اس واقعے کی وجوہات جلد سے جلد معلوم ہوجائیں گے۔

ایران نے امدادی سامان سے بھرے تین مال بردار ہوائی جہاز بھجوا دیئے جو آج صبح بیروت ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

ایران کی انجمن ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے 72 گھنٹوں کے اندر لبنان کو 9 ٹن غذائی سازوسامان، ایک موبائل اسپتال اور 22 ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم ارسال کررہے ہیں جن میں مختلف میڈیکل اسپیشلسٹ بھی شامل ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button