ایران

ایران ،شہداء کے خون کی برکت سے عظیم طاقت میں تبدیل ہوگيا ہے۔ ایڈمرل خانزادی

شیعت نیوز : ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل خانزادی نے کہا ہے کہ شہداء کے خون کی برکت سے ایران ایک عظيم اور بلا منازعہ طاقت میں تبدیل ہوگيا ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے آج کنارک ضلع میں شہید آرش پاکدل کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات میں شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور جانبازوں کے اہل خانہ اسلامی نظام کے لئے افتخار کا باعث ہیں۔

ایڈمرل خانزادی نے کہا کہ شہداء کے خون کی برکت سے آج ایران ایک عظیم اور بلا منازعہ طاقت میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شہداء کے اہل خانہ سے استقامت ، پائداری اور صبر کا سبق سیکھا ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ شہداء ہمارے لئے نمونہ عمل اور مشعل راہ ہیں اورہم ملک و قوم کے دفاع میں شہداء کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل دہشت گردوں کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کرتے ہیں۔ سید محمود علوی

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے معاون اور ڈیموکریسی کا دفاع کرنے والے فاونڈیشن کے رکن ریچرڈ گولڈ برگ (Richard Goldberg) پر پابندی عائد کر دی۔

ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے قانون کی رو سے اور مغربی ایشیا میں امریکہ کے دہشت گردانہ اقدامات کی روک تھام کیلئے اور اسی طرح ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی دہشت گردی امریکی حکام کے شریک اور ملوث ہونے کی وجہ سے ریچرڈ گولڈ برگ (Richard Goldberg) پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریچرڈ گولڈ برگ (Richard Goldberg) نے امریکی اخباروں میں شائع ہونے والے اپنے ایک مقالے میں امریکی حکومت کو تجویز دی تھی کہ اگر یورپ کے مرکزی بینک اور عالمی برادری کی کابینہ کے ارکان ایران کے ساتھ بینکنگ کے شعبے میں کام اور اسکے ساتھ مالی لین دین کرتے ہیں تو ان پر پابندی عائد کر دی جائے۔

انہوں نے اسی طرح کہا تھا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اگر ایران کی ٹیکنیکل طور پر مدد جاری رکھی تو امریکہ کو چاہئیے کہ اس عالمی ادارے کی مالی امداد کو کم کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button