دنیا

افغانستان میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک، جیل پر حملہ

شیعت نیوز : افغانستان کے ادارۂ قومی سلامتی نے آج علی الصبح صوبہ ننگرہار میں ایک کارروائی کے دوران داعش ٹولے کی خراسان ونگ کے ایک اہم سرغنہ کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ ہلاک ہونے والے داعشی سرغنے کا نام ضیاء الرحمان تھا جو اسد الله اورکزئی کے نام سے پہچانا جاتا تھا۔

افغانستان کے مذکورہ ادارے کے مطابق داعش کا اہم سرغنہ اسد الله اورکزئی پاکستان کے اخیل اورکزئی ایجنسی کا رہائشی تھا جسے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد کے فامیلی ھا علاقے میں ہلاک کیا گیا ہے۔

رواں برس اپریل کے مہینے میں داعش ٹولے کی خراسان ونگ کے سرغنہ اسلم فاروقی اور اس کے 19 دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: دہشت گرد گروہ داعش کے کئی ٹینک اور آئل ٹینکر تباہ

دوسری جانب داعشی دہشت گردوں نے جلال آباد شہر کے ایک جیل پر حملے کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطاالله خوگیانی کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوںنے جلال آباد شہر میں جیل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 3 افراد ہلاک اور 16 سے زائد زخمی ہوئےجبکہ متعدد قیدیوں کے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور خصوصی دستوں کو جائے وقوعہ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ہمارا حملہ نہیں ہے۔ دوسری جانب یہ خبر ہے کہ داعش نے جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق جلال آباد جیل میں اس وقت ایک ہزار 700 قیدی ہیں اور ان میں بیشتر داعش اور طالبان کے دہشت گرد ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button