اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

متنازعہ تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 سے متعلق گورنر پنجاب کا اہم اقدام سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 اتفاق رائے کے بعد ایکٹ بن جائے گا

شیعیت نیوز: پاکستان کی اکثریت محبان اہل بیت ؑشیعہ سنی مکاتب فکر کی جانب سے پرزور مذمت اور مخالفت کے بعد متنازعہ تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 سے متعلق گورنر پنجاب کا اہم اقدام سامنے آگیا، گورنر پنجاب نے فی الوقت تحفظ بنیاد اسلام بل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے اور متنازعہ بل دوبارہ پنجاب اسمبلی کو واپس بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چلاس میں سی ٹی ڈی کا لشکر جھنگوی/داعش کے کمانڈر کے گھر چھاپا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار شہید

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 اتفاق رائے کے بعد ایکٹ بن جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا تحفظ بنیاد اسلام بل ایک نہایت حساس معاملہ ہے ، بل پنجاب اسمبلی سے 22 جولائی کو پاس ہوچکا ہے اور جیسے ہی گورنر اس پر دستخط کرتے ہیں وہ قانون بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اہل سنت عاشقان اہل بیت ؑ نے بھی تحفظ بنیاد اسلام بل کو تحفظ خارجیت بل قرار دیدیا

گورنر پنجاب نے کہاکہ بل پنجاب اسمبلی کو واپس کیا جارہا ہے تاکہ اس پر اسٹینڈنگ کمیٹی غور کرے کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور ہم اس پر جلدی میں دستخط نہیں کرنا چاہتے،بل اختلافات کا شکار ہوا ہے ۔کچھ سیاسی رہنماؤں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بل پاس کرنے کا وقت درست نہیں ہے اور محرم الحرام آنے والا ہے اس کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button