اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نصر اللہ کی کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی پر تاکید

شیعت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے سلسلے میں طبی دستورات پر عمل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوگي۔

سید حسن نصر اللہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام طبی ہدایات اور دستوارات پر عمل کرکے کورونا وائرس کو شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہم بعض عادات کو تبدیل اور طبی پروٹوکول پر سنجیدگی کے ساتھ عمل شروع کردیں تو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح یقینی ہے جبکہ اس سلسلے میں غفلت اور کوتاہی کسی بڑے سانحہ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کا امن ہر قیمت پر بحال کیا جائے، علامہ امین شہیدی

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات پر توکل، صبر و استقامت ، دعا و توسل اور احتیاط کے ذریعہ ہم اس مشکل مرحلے سے عبور کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان کے مقبوضہ علاقے شعبا فارمز کے قریب حزب اللہ کے ایک حملے میں اسرائیلی کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حزب کے حملے میں ایک اسرائیلی کمانڈر ہلاک اور ایک سپاہی زخمی ہو گیا ہے۔

اُدھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں اسرائیل کے میزائل حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے یہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ہمارا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے اور ایک سپاہی زخمی ہو گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے حزب اللہ کے مزید ممکنہ رد عمل کے پیش نظر مزارع شعبا اور شام کی وادی گولان میں فوج کو ہائی الرٹ رکھا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر واقع شمالی علاقے میں معمول کی مشقیں منسوخ کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button