دنیا

افغانستان کے صوبہ وردک میں ٹرک بم دھماکہ، 17 فوجی جاں بحق و زخمی

شیعت نیوز : افغانستان کی وزارت دفاع کے نائب ترجمان فواد امان کا کہنا ہے کہ یہ ٹرک بم دھماکہ صوبہ وردک میں افغان فوجی کانوائے کے گذرنے کے موقع پر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ وردک میں افغان سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر طالبان کے خودکش حملے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صوبہ وردک میں افغان فورسز کے قافلے پر کار بم حملے میں کم از کم آٹھ افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی عراق سے اپنے فوجی فوری طور پر واپس بلائے۔ فتح الائنس

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’’سید آباد‘‘ نامی قصبے میں ہونے والے دھماکے میں 9 فوجی شدید زخمی ہیں، جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ دھماکے میں پولیس کی 7 گاڑیاں تباہ اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فروری میں امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود طالبان نے افغانستان بھر میں سکیورٹی فورسز پر حملے تیز کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مظاہروں کے سبب امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بدتر ہو گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ

اس معاہدے کا مقصد افغانستان میں چار دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمہ اور ’’بین الافغان‘‘ مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کی راہ ہموار کرنا تھا ، لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ مذاکرات کب شروع ہوں گے۔

گزشتہ مہینوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں من جملہ میدان وردک میں دہشت گردانہ حملے اور بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔

زیادہ تر دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش اور طالبان نے قبول کی۔ افغان عوام نے نا امنی ، دہشت گردانہ حملوں اور بم دھماکوں پر سخت احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button