اہم ترین خبریںعراق

ترکی عراق سے اپنے فوجی فوری طور پر واپس بلائے۔ فتح الائنس

شیعت نیوز : عراقی پارلیمنٹ میں فتح الائنس کے سربراہ نے شمالی عراق میں ترکی کے خطرناک منصوبے کا راز فاش کرتے ہوئے انقرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلائے۔

ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں عراقی کردستان کے علاقے ہفتانین میں فضائی کاروائی کی خبر دی ہے۔

عین العراق کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں فتح الائنس کے سربراہ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ عراق پر ترکی کا حملہ ایسے خطرناک حالات کی گواہی دے رہا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی، شمالی شام کی مانند عراق میں سیکورٹی بیلٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہادی العامری نے شمالی عراق میں ترکی کے مخاصمانہ اقدامات کو دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات اور دینی و تاریخی رشتوں کے منافی قرار دیا اور ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق سے اپنے فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلالے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: دمشق کے جنوبی علاقے پر اسرائیل کے طیاروں کا حملہ، 7 فوجی زخمی

ترک فوج نے شمالی عراق میں پی کے کے، کی سرکوبی کے بہانے گزشتہ سال ستائیس مئی سے حملوں کا آغاز کیا ہے۔

واضح رہے کہ بغداد نے شمالی عراق میں ترک فوج کے داخلے کو عراق کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے منافی قرار دیا ہے اور اس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا سعودی عرب کا طے شدہ دورہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے میڈیا کو اطلاع دی ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہسپتال میں داخل ہو جانے کے باعث عراقی وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

سعودی نیوز چینل العربیہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراقی وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب کا دورہ اب سعودی شاہ کے ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد ہی انجام پائے گا۔

علاوہ ازیں سعودی ڈپٹی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے بھی عراقی وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے میں آنے والی تاخیر کی وجہ یہی بتائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button