دنیا

مظاہروں کے سبب امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بدتر ہو گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ

شیعت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مظاہروں کے سبب امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہو گئی ہے۔

جوبائیڈن کا جیتنا ملک کو دوزخ میں دھکیلنے کے مترادف ہو گا، اس لیے ری پبلکنز امریکہ کو دوزخ میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام بنا دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو کچلنے کے لیے اہم شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھیجے جائیں گے۔

پورٹ لینڈ اور یگن میں اہلکاروں کو بغیر وردی کے تعینات کیا جائے گا اور وہ سادہ گاڑیوں میں گشت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سائبر ٹیکنالوجی میں ایران کی پیشرفت پر امریکہ کو شدید پریشانی لاحق ہے۔ پال ناکاسوان

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صورتحال افغانستان سے بھی زیادہ خراب ہے۔ یہ مظاہرے ان ریاستوں میں کیے جا رہے ہیں جہاں لبرل ڈیموکریٹس اقتدار میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظاہروں کے نام پر افراتفری پھیلانے والے امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ نوبت یہ ہے کہ ریاستوں میں گورنر، میئر اور سینیٹرز بھی ان سے ڈرتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ امریکہ کے مختلف علاقوں منجملہ پورٹ لینڈ میں بدستور جاری ہے۔

سیاہ فام امریکی شہری کے پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کے خلاف امریکی شہر پورٹ لینڈ میں 25 مئی سے مسلسل احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے پولیس ایسوسی ایشن کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین نے امریکی پرچم کو بھی نذر آتش کیا اور ساتھ ہی پولیس تشدد اور نسلی امتیاز کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے مظاہرین کو گرفتار کرنے اور ان پر آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ میئر پورٹ لینڈ نے وفاقی حکومت کے فوجیوں سے شہر چھوڑنے کی اپیل کی۔

امریکہ ہمیشہ ہی آزادی بیان اور انسانی حقوق کا کھوکلا نعرہ لگا کر دنیا کے مختلف ملکوں کو نشانہ بنا رہا ہے مگر آج امریکی عوام پورے ملک میں میڈیا رپورٹروں اور فوٹو گرافروں کی ہونے والی سرکوبی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button