مشرق وسطی

عرب لیگ نے یمن اور شام کے بحران کو حل کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ حسن السید

شیعت نیوز : مصری پارلیمنٹ کے نمائندے حسن السید نے عرب لیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ نے یمن اور شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں کوئی مدد فراہم نہیں کی۔

عرب لیگ کو مغربی ممالک کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔ مصری پارلیمنٹ کے نمائندے نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کا کردار عرب ممالک کے مسائل کو حل کرنے کی سلسلے میں بہت ہی کمزور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی یمن میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام رہے ۔ انصار اللہ

مصری پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ عرب ليگ کا کردار عرب ممالک کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں بہت ہی کمزور اور ناکام کردار ہے لہٰذا قاہرہ میں جو عمارت عرب لیگ کو دی گئی ہے اسے خالی کرواکر اسے کسی دوسرے کام کے لئے استعمال کرنا چاہیے۔

اس نے کہا کہ عرب لیگ کا کردار اس وقت کمزور ہوگیا جب عرب لیگ نے امریکی صدر جارج بش کے توسیع پسندانہ اقدام کا مقابلہ نہیں کیا، عرب لیگ نے امریکی صدر کے ناپاک عزائم کا مقابلہ نہ کرکے امریکہ کو عراق پر فوجی لشکر کشی کا موقع فراہم کیا اور عرب لیگ نے عرب ممالک میں امریکی مداخلت کا راستہ ہموار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سرحد کے قریب 60 کلومیٹرز کا علاقہ دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔ حشد الشعبی

حسن السید نے کہا کہ عرب لیگ نے لیبیا میں مداخلت کے سلسلے میں نیٹو کو مدد فراہم کی اور یہ ایسے اقدامات ہیں جن کی روشنی میں عرب لیگ کا عملی وجود ختم ہوگیا اور عرب لیگ عملی طور پر مغربی ممالک کی آلہ کار تنظیم بن گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button