عراق

عراق اور کردستان علاقے کیلئے ایران کے تعاون کو فراموش نہیں کریں گے۔ بارزانی

شیعت نیوز : عراق کے خودمختار شمالی علاقے کردستان کے صدر نچیروان بارزانی نے اتوار کی شب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ اربیل میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران، عراق اور کردستان علاقے کا اہم ہمسایہ، دوست ملک اور اہم علاقائی طاقت ہے۔

عراق کے خودمختار شمالی علاقے کردستان کے صدر نچیروان بارزانی نے اس مشترکہ پریس کانفرنس میں عراق کی حکومت اور عوام کیلئے ایران کی حمایت و امداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام کبھی بھی عراق اور کردستان علاقے کیلئے ایران کے تعاون کو فراموش نہیں کریں گے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے صوبہ اربیل میں عراق کے خودمختار شمالی علاقے کردستان کے صدر نچیروان بارزانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور چین کے اسٹریٹجک منصوبے امریکی مخالفت کی درستگی ظاہر کرتی ہے۔ غریب آبادی

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے عراق کے اندرونی مسائل سمیت علاقائی اور سیاسی موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اسکے ساتھ ہی تمام شعبوں بالخصوص معاشی میدان میں باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ظریف نے دورۂ بغداد کے موقع پر عراقی صدر، وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر،عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین، الحشد الشعبی اور الفتح اتحاد کے سربراہوں اور عراقی سیاسی جماعت تحریک حکمت کے رہمنا سے الگ الگ ملاقاتیں کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

انہوں نے دورہ بغداد کے موقع پر عراقی حکام سے باہمی پارلیمانی تعلقات کی توسیع اور مختلف شعبوں بشمول معاشی، تجارتی، توانائی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔

اس سے قبل اتوار صبح جب ایرانی وزیر خارجہ عراق کے دورے پر بغداد پہنچے تو انہوں نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کے مقام پر حاضر ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

تین جنوری کو امریکی صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم پر عراق میں موجود امریکی دہشت گردوں نے ایک فضائی حملہ کر کے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے آٹھ ساتھیوں کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کل بروز اتوار ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کی قیادت میں عراق کے دورے پربغداد پہنچے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button